کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری نے برلن میں جرمنی کے چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی


ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو اعادہ کیا

Posted On: 03 MAY 2022 9:10PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے آج برلن میں جرمنی کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے پائیدار ترقی، اسٹارٹ اپس، ڈیجیٹائزیشن اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جناب جین وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جرمنی کے دورے پر ان کے ساتھ سرکاری وفد کا حصہ ہیں۔

 

 

جرمنی کے ایس ایم ایز نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔ سکریٹری نے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہند کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ جناب جین نے بی وی ایم ڈبلیو (جرمن ایسوسی ایشن فار اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز) کے صدر مارکس جرگر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ڈبہ بندخوراک، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، اے آئی ، ٹیکنالوجی، ہائیڈروجن اور ماحول دوست توانائی، پائیداریت، ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ کے شعبوں میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان بہتر ایم ایس ایم ای کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

****************

 (ش ح ۔ ع ح)

U NO: 4989

 



(Release ID: 1822570) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi