شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو : شمال مشرق فیسٹول کی منی پور تقریبات میں حصہ لینے کے لئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی امپھال پہنچے


ان کا کہنا ہے کہ نیشنل اسپورٹ یونیورسٹی منی پور کو کھیلوں کے بین الاقوامی سطح تک پہنچا دے گی

Posted On: 02 MAY 2022 9:49PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت  اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے  آج امپھال میں ایک تقریر میں کہا کہ  نیشنل اسپورٹ یونیورسٹی  (این ایس یو) ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگی جو منی پور  کو بین الاقوامی  کھیلوں کے میدان تک پہنچا دے گی۔

مرکزی وزیر  جاری  آزادی کا امرت مہوتسو : شمال مشرق فیسٹول جو 8 شمال مشرقی  ریاستوں میں منایا جا رہا ہے،  کے منی پور  تقریبات میں  حصہ لینے کے لئے آج دو روزہ دورے پر  امپھال پہنچے۔

مرکزی وزیر نے  کھومن لمپک اسپورٹس کمپلیکس سے  ورچوئل طور پر  انٹر اسٹیٹ ٹرک ٹرمینس (آئی ایس ٹی ٹی) کا امپھال کے مغربی ضلع  سکمئی  میں افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00161C9.jpg

آئی ایس  ٹی ٹی ایسا پروجیکٹ ہے جو مشترکہ طور پر  منی پور حکومت  اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے ذریعہ 12.287  کروڑ  روپے کی لاگت سے اختیار کیا گیا  تھا۔

مرکزی وزیر نے  پروجیکٹ کا افتتاح ریاست کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ، ریاستی انچارج وزیر گووند داس کونتھوجم اور دوسرے ریاستی حکومت اور شمالی مشرقی کونسل کی معزز شخصیات  کی موجودگی میں کیا۔ اس کے بعد  امپھال کے مغربی ضلع کے کاؤنٹرک میں نیشنل اسپورٹ یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کی جاری ترقی اور  پیش رفت کا ریاست کے وزیراعلیٰ، ریاستی انچارج وزیر اور  این ایس یو  کے  متعلقہ حکام کے ساتھ ایک  جائزہ میٹنگ کی۔

بعد میں ، اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ نافذ کرنے والی ایجنسی  مستقل کیمپس کی  تعمیر کی تکمیل کے لئے  30  مہینے  مانگ رہی ہے۔ البتہ  مرکز یہ پسند کرے گا کہ اس کو  جتنی جلدی ممکن ہوسکے مکمل کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W7FN.jpg

جناب ریڈی نے  اس کے بعد کھومن لمپک اسپورٹس کمپلیکس میں  این ایس یو  کے  عارضی کیمپس میں  مہیا کی جارہی  انفرا سٹرکچر اور دوسری سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس کے بعد شمال مشرقی خطہ اسپورٹس ہفتہ جو کہ آزادی کا امرت مہوتسو: شمال مشرق فیسٹول کے حصے کے طور پر اسپورٹس کمپلیکس کے اصل اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے، کے فائنل فٹ بال میچ  کا افتتاح کیا۔

 میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  این ایس یو کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے وہ محسوس کرتے ہیں کہ ملک کھیلوں کی دنیا میں چمکے گا، ایک بار جب  یونیورسٹی مکمل طور پر کام کرنے لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے  یونیورسٹی کے قیام کے لئے صحیح جگہ کا انتخاب کیا ہے اور یہ بات اچھی  طرح سب کو معلوم ہے کہ منی پور  ہندوستان کے کھیلوں کا پاور ہاؤس ہے۔ ایک بار جب یونیورسٹی مکمل طور پر  کام کرنے لگے گی تو منی پور صرف ملک ہی کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ  دنیا کے کھلاڑیوں کے لئے نقطہ اجتماع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی  منی پور کو صرف  ملک ہی کا نہیں بلکہ دنیا  کا کھیلوں کا  مرکز بنا دے گی۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے کہا  کہ اگرچہ  نافذ کرنےو الی ایجنسی نے این ایس یو  مستقل کیمپس کی تیاری کو مکمل کرنے کے لئے 30 مہینے  مانگے ہیں، مگر  ریاست  پسند کرے گی کہ اس کو  2024  میں ہونے  والے لوک سبھا  الیکشن  سے پہلے مکمل کرلے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں تمام متعلقہ فر یقوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ  جلد ہی بلائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ  ان کی حکومت  اپنی پوری کوشش کرے گی کہ  مستقل کیمپس کو  2024  تک مکمل کردے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031E4P.jpg

بعد میں جناب ریڈی نے  شمال مشرق خطہ کھیل ہفتہ  میچ ، جو آزادی کا امرت مہوتسو: شمال مشرق فیسٹول کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا، سے لطف  اندوز  ہوئے۔ یہ میچ  منی پور اور تریپورہ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

 اپنے دورے کے دوسرے  دن کل جناب ریڈی  امپھال میں ڈی ایم کالج کیمپس میں ایک بیڈمنٹن ٹورنا منٹ  کی افتتاحی تقریب  میں  شرکت کریں گے۔ یہ بھی  جاری فیسٹول کا حصہ ہے۔

اپنا دو روزہ دورہ ختم کرنے سے پہلے  مرکزی وزیر  آئی این اے کمپلیکس اور  بشنو پور ضلع کے  مائرنگ میں  لوکتک لیک میں نافذ کئے جار ہے  سیاحت کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو: شمال مشرق فیسٹول، جو کہ  تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں میں منایا جا رہا ہے، کا انعقاد  شمال مشرقی  خطہ کی ترقی کی وزارت  ’ہم کسی سے کم نہیں‘ کے جذبے کے ساتھ کیا۔

 ملک فی الحال آزادی کے 75  سال ، اس کی  شاندار تاریخ، لوگ، ثقافت  اور حصولیابیوں کو  آزادی کا امرت مہوتسو کے درمیان منا رہا ہے اور شمال مشرقی  خطہ کی ترقی کی وزارت ، شمال مشرقی  خطہ کے حسن اور مختلف میدانوں میں اس کی حصولیابیوں کو اس فیسٹول کے ذریعہ اُجاگر کر رہی ہے۔ اس جاری فیسٹول کے تحت 8  شمال مشرقی ریاستوں کی مختلف دار الحکومتوں میں  اسی طرح کی تقریبات  مختلف موضوعات پر  منعقد کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

4983U-

        


(Release ID: 1822522) Visitor Counter : 209


Read this release in: English