وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے انکریڈیبل انڈیا ری کنکٹ 2022 ورچوئل روڈ شو کے عمان ایڈیشن میں بھارت کی بہت ساری سفری مصنوعات اور مواقع کی نمائش کی


وزارت اپنے موجودہ شراکت داروں کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور نئے تعلقات اور مواقع تلاش کرنے کے لیے بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ ورچوئل روڈ شوز کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے

Posted On: 29 APR 2022 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اپریل 2022:

اس وقت جب کہ بھارت وبا کے بعد اپنی سرحدیں کھول رہا ہے تو وزارت سیاحت، حکومت ہند اپنے موجودہ شراکت داروں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے اور نئے تعلقات اور مواقع تلاش کرنے کے لیے بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ ورچوئل روڈ شوز کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے۔

بھارت کی سفری مصنوعات اور مواقع کی وسیع رینج منگل کو انکریڈیبل انڈیا ری کنکٹ 2022 ورچوئل روڈ شو کے عمان ایڈیشن میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

انکریڈیبل انڈیا ری کنکٹ 2022 ورچوئل روڈ شو کا آغاز سلطنت عمان میں بھارت کے سفیر جناب امت نارنگ کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انھوں نے بھارت اور عمان کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد سیاحت کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل (سیاحت) جناب جی کملا راؤ وردھن کے تبصرے کے بعد جناب راؤ نے سیاحت کے شعبے کی بحالی اور بھارت ایک بار پھر اپنی سرحدیں کھولنے کے لیے کس طرح تیار ہے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد ٹریول پوائنٹ کے سی ای او جناب سنیل ڈیسوزا نے ایک سیشن کا انعقاد کیا جنھوں نے بھارت کو 365 دن کی ڈیسٹی نیشن فوکس کرتے ہوئے تہواروں، نقل و حمل، سلامتی کے پہلوؤں اور ازالہ شکایات کے طریقہ کار، حلال فوڈ، گائیڈ ٹریننگز، مسابقتی قیمتوں اور ہموار پالیسیوں کے ارد گرد سالانہ تقریبات کیلنڈر تشکیل دینے جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

اس اجلاس کے بعد آئی اے ٹی او اور آئی سی پی بی کے نمائندوں کی جانب سے ایک اور معلوماتی اجلاس منعقد ہوا جنھوں نے اپنی اپنی تنظیموں، بھارت کی یو ایس پی، جغرافیہ، مصنوعات، ایم آئی سی ای سیاحت کے بارے میں بات کی اور 2 فلمیں دکھائیں جن میں ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں 244 افراد نے شرکت کی۔

پہلی انکریڈیبل انڈیا ری کنکٹ تقریب نے حکومت اور مارکیٹ کے درمیان دو طرفہ ترقی کے مرحلے کو مضبوط بنانے اور رفتار پیدا کرنے کی کوشش میں مسائل، چیلنجوں اور مواقع کو اجاگر کیا نیز دو طرفہ سیاحت کے فروغ کی اہم کوششوں کے آغاز کا اشارہ دیا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4853



(Release ID: 1821466) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi