وزارت خزانہ

ناگپور میں انڈین ریونیو سروس کے 74 ویں بیچ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

Posted On: 29 APR 2022 7:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اپریل 2022:

انڈین ریونیو سروس آفیسرز (انکم ٹیکس) کے 74 ویں بیچ کی انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب 29 اپریل 2022 کو نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) ناگپور میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی  نیز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ حکومت مہاراشٹر کے توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب نتن راوت نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جناب جے بی مہاپاترا اور این اے ڈی ٹی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) جناب پروین کمار بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی، بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے شروع میں آئی آر ایس کے 74 ویں بیچ کے افسران تربیت یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے محکمہ انکم ٹیکس کے نئے داخل ہونے والوں پر زور دیا کہ انھیں اس ملک کے لوگوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے تربیت یافتگان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے 'اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی' کے 'منتر' کو یقینی بنا کر 'سوراج' کو 'سورج' میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ انھوں نے سی بی ڈی ٹی کو اب تک کی سب سے زیادہ انکم ٹیکس وصولی اور فیس لیس اسکیموں کو کامیابی سے نافذ کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انھوں نے زیر تربیت افسران پر زور دیا کہ اگرچہ انھیں ٹیکس وصولی اور آمدنی میں اضافے کی سمت میں کام کرنا ہوگا لیکن ان کے اقدامات من مانی نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے تلقین کی کہ انھیں غیر مخالفانہ اور غیر مداخلتی ٹیکس نظام کو یقینی بنانا ہوگا۔ انھوں نے نوجوان افسران کو دی جانے والی موثر تربیت پر این اے ڈی ٹی کو مبارکباد بھی دی۔

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب جے بی مہاپاترا نے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے معززین کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے اجتماع کو آگاہ کیا کہ اکیڈمی میں تربیت محکمہ کے سٹیزن چارٹر کی رہنمائی کرتی ہے اور افسر تربیت یافتگان کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ پہلے سول سرونٹس ہیں اور بعد میں افسران ہیں۔ انھوں نے انھیں مثبت رویے، دیانت داری کا اعلیٰ ترین معیار رکھنے اور اپنی اپروچ میں منصفانہ اور مضبوط ہونے کی کوشش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ این اے ڈی ٹی کے پی آر ڈی جی جناب پروین کمار نے آئی آر ایس کے 74 ویں بیچ کا پروفائل انڈکشن ٹریننگ کے جائزہ کے ساتھ پیش کیا۔

این اے ڈی ٹی آئی آر ایس (آئی ٹی) کے افسران کے لیے اعلی تربیتی ادارہ ہے، جنھیں سول سروسز امتحان کے ذریعے بھرتی کیا جاتا ہے۔ این اے ڈی ٹی میں وہ 16 ماہ کی انڈکشن ٹریننگ سے گزرتے ہیں جس میں انھیں انکم ٹیکس قوانین، دائرہ اختیار، متعلقہ قوانین، اکاؤنٹنسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جاتی ہیں۔ آئی آر ایس (آئی ٹی) کے 74 ویں بیچ میں بھوٹان رائل سروس کے 2 افسران سمیت 56 افسران شامل ہیں۔ اس میں 21 لیڈی افسران شامل ہیں اور بھارت کی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی ہے۔

مہمان خصوصی نے ماہرین تعلیم کی بہترین کارکردگی اور مجموعی کارکردگی کے لیے تمغے پیش کیے۔ این اے ڈی ٹی کے پی آر ڈی جی (ٹی آر جی) جناب پروین کمار کی قیادت میں ٹیم این اے ڈی ٹی نے اپنی مصروفیت سے وقت نکالنے اور آئی آر ایس کے 74 ویں بیچ کے نوجوان افسر تربیت یافتگان کو ان کی قیمتی رہنمائی کرنے پر معززین کا دلی شکریہ ادا کیا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4852



(Release ID: 1821464) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi