نیتی آیوگ

اٹل نیو انڈیا چیلنج 2.0 (اے این آئی سی 2.0) لانچ

Posted On: 29 APR 2022 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/ اپریل 2022 ۔ اٹل انوویشن مشن نے 28 اپریل 2022 کو اٹل نیو انڈیا چیلنج (اے این آئی سی 2.0) کے دوسرے ایڈیشن کا  پہلا مرحلہ  شروع کیا۔

اٹل نیو انڈیا چیلنج ، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ پروگرام کا مقصد ٹکنالوجی پر مبنی ایسی  اختراعات کو تلاش کرنا، منتخب کرنا، مدد کرنا اور ان کو پروان چڑھانا ہے جو قومی اہمیت اور سماجی موزونیت  کے شعبوں کے چیلنجوں کو حل کرتی ہیں۔

اے این آئی سی  پروگرام کے بنیادی اہداف میں سے ایک بھارت  کی ترقی اور نمو کے لیے اہم  شعبوں  یعنی  تعلیم، صحت، پانی اور صفائی، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ہاؤسنگ، توانائی، نقل و حرکت، خلائی اپلی کیشن وغیرہ میں اختراعات کی حمایت کرنا ہے۔

چیلنج کا آغاز کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایس چندر شیکر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت راہ ہموار کرنے  والی اختراعات کو ہاتھ میں لے گی۔ انہوں نے  اسٹارٹ اپس سے کہا کہ وہ مشکل چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور صحت جیسے شعبوں کو کیمیکلز، کیڑے مار ادویات وغیرہ جیسے مشکل شعبوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر اسٹارٹ اپ  پش کی ضرورت ہے۔

اٹل نیو انڈیا چیلنج کا مقصد ویلی آف ڈیتھ کمرشیلائزیشن  سے نمٹنا  یعنی ٹیسٹنگ، پائلٹنگ اور مارکیٹ کی تخلیق کے لیے وسائل تک رسائی سے منسلک خطرات پر  قابو پانے کیلئے جدت طرازوں  کی معاونت کرنا ہے۔ اے این آئی سی، پروٹوٹائپ مرحلے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای  سے اختراعات کی درخواست کرتا ہے اور انتخاب کے مسابقتی عمل کے بعد 12-18 ماہ کے دوران کمرشیلائزیشن کے مرحلے تک ان کی مدد کرتا ہے، جس میں ایک کروڑ روپے  تک کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ  اے آئی ایم  کے اختراعاتی ماحولیاتی نظام  سے دیگر متعلقہ تعاون  بھی شامل ہے۔

نیتی آیوگ اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، اسرو اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، اے این آئی سی 2.0 کے پہلے مرحلے میں 7 شعبوں سے متعلق  18 چیلنجوں کا سامنا کیا جائے گا۔

1. سیکٹر: ای نقل و حرکت

چیلنج 1: الیکٹرک وہیکلز – مقامی الیکٹرک وہیکل اور ای وی پرزے کی ٹیکنالوجی میں اختراعات

چیلنج 2: ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر – ای وی بیٹریوں کی آسان اور تیز چارجنگ کے حل

2.سیکٹر: روڈ ٹرانسپورٹیشن (منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے ساتھ شراکت میں)

چیلنج 1: محفوظ ٹرانسپورٹ –  سوار / ڈرائیور کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اختراعات

چیلنج 2:ا سمارٹ موبلٹی –  انٹلیجنٹ  ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کرنے کے لیے اسمارٹ حل

چیلنج 3: پائیدار نقل و حرکت –  نقل و حرکت میں پائیدار اختراعات

3.سیکٹر: اسپیس ٹکنالوجی اور ایپلی کیشن (محکمہ خلائ - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری  میں)

چیلنج 1: جی آئی ایس  حل - تمام شعبوں میں جی آئی ایس  حل –  زراعت، پانی، جنگلات، شہری امور، سڑک  نقل و حمل وغیرہ۔

چیلنج 2: پروپلشن –  گرین پروپیلنٹ، الیکٹرک پروپلشن، ایڈوانسڈ ایئر بریتھنگ

چیلنج 3: نیویگیشن –  آئی او ٹی  ایپلی کیشنز میں نیو آئی سی  پر مبنی نیویگیشن حل

چیلنج 4: AI/ML ماڈلنگ –  خلائی ایپلی کیشنز کے لیے AI/ML ماڈل

4.سیکٹر: صفائی کی ٹیکنالوجی (منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے ساتھ شراکت داری میں)

چیلنج 1: انسانی مداخلت کو روکنا –  سیپٹک ٹینکوں، نالیوں اور مین ہولز کی صفائی کے لیے اختراعات۔

چیلنج 2: سیوریج کی صفائی میں مصروف انسانوں کا تحفظ - سیوریج کی صفائی میں مصروف انسانوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی سامان، آلات اور دیگر حل۔

5.سیکٹر: طبی آلات اورسازوسامان

چیلنج 1: پورٹیبل پوائنٹ آف کیئر (پی او سی) تشخیصی یا نگرانی کے آلات۔

چیلنج 2: کم لاگت کی قابل استعمال اشیاء اور امپلانٹس۔

چیلنج 3: جدید جراحی اور غیر جراحی کا سامان۔

چیلنج 4: جدید معاون اور  آلاتبازیابی

6.سیکٹر: ویسٹ مینجمنٹ

چیلنج 1: میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

چیلنج 2: ای ویسٹ مینجمنٹ

7.زراعت

چیلنج 1: موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچر

اٹل نیو انڈیا چیلنج کے دوسرے ایڈیشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کریں:

https://aim.gov.in/atal-new-india-challenge-2.0.php

اپلائی کرنے کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.aim-challenges.in/

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4844



(Release ID: 1821378) Visitor Counter : 243


Read this release in: English