زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’’کسان بھاگیداری -  پراتھمکتا ہماری‘‘ مہم کے تیسرے دن ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں / پروگراموں کا انعقاد


زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے نیشنل بی  بورڈ (این بی بی) کے توسط سے اور ٹرائبل کو آپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی ٹرائیفیڈ) کے اشتراک سے خود رو اور جنگلاتی شہد کے بارے میں ایک قومی اجلاس کا انعقاد کیا

نارئیل کے مختلف حصوں سے تیار کی گئی مختلف النوع قسم کی مصنوعات کی نمائش کرتے ہوئےنارئیل سے بنی اشیاء کے بارے میں ایک تین روزہ ورچوئل تجارتی میلے کا ،پروگرام کے حصے کے طور پر آغاز کیا گیا

Posted On: 28 APR 2022 5:54PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RLDD.jpg

 

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’’کسان بھاگیداری -  پراتھمکتا ہماری ‘‘ مہم کا 25 اپریل 2022 سے آغاز ہوچکا ہے اور اسے 30 اپریل تک منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ملک بھر کی کاشتکار برادری کے لئے مختلف  اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے نیشنل بی بورڈ(این بی بی) کے توسط سے ، ٹرائیبل کو آپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمینٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائی فیڈ) کے اشتراک کے ساتھ ، ’’خود رو اور جنگلاتی شہد‘‘ کے بارے میں ایک قومی اجلاس کا انعقاد کیا۔ شیریں انقلاب کی بدولت شہد کے چھتے پالنے والے یا مہا پروری کرنے والے قبائلی افراد، پہلے کے مقابلے اب ڈیڑھ گنا سے لے کر دوگنا تک قیمت وصول کررہے ہیں۔ این بی بی نے مہاول پروری کرنے والوں / شہد تیار کرنے والوں کے100 ایف پی اوز کی نشاندہی کی ہے ان میں سے 14 ایف پی اوز کو ٹرائیفیڈ کو الاٹ کیا گیا ہے جو 27 ریاستوں اور 307 اضلاع میں نافذ کئے جارہے ہیں اپنے ’’ون دھن پروگرام‘‘ کے ذریعہ خود رو جنگلاتی شہد کی پیداوار کو فروغ دے رہے ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے بُدھنی وہار ، حصار، اننت پور اور بسوا ناتھ چریالی کے مقام پر زرعی مشینری کی تربیت اور جانچ سے متعلق اداروں کے ذریعہ خصوصی  مہم کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام میں مختلف النوع زرعی مشینری کے آلات اور سازو سامان کی نمائش کی گئی اور ان کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں حصار کے مقام پر شمالی خطے کے زرعی مشینری کی تربیت اور جانچ سے متعلق انسٹی ٹیوٹ میں ایک ویبنار کے ذریعہ جدت طرازوں اور صنعت کے درمیان بات چیت اور تبادلہ خیال کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تغذیہ بخش غذائیت سے متعلق پہلو کے مد نظر ، غذائیت سے بھر پور غلّے کی فصل کو فروغ دینے کی غرض سے خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی مشن میں ’’ نیوٹری -  سیرئیل ‘‘ کے نام سے ایک خصوصی پروگرام کو شامل کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی پہل قدمیوں کےساتھ ہی ، اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج میں بٹ سن کی پیداوار سے متعلق بہتر کی گئی ٹیکنولوجی کے بارے میں مظاہروں اور کسانوں کی تربیت کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تری پورہ سرکار کی زراعت کی وزارت نے تری پورہ میں نارئیل ترقیاتی بورڈ کے مظاہرہ نیز بیچ کی پیداوار کے فارم میں آفس کی عمارت نیز کسانوں کی تربیت کے ایک مرکز اور پروگرام کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H2HU.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EQRD.jpg

 

آئی سی اے آر  انسٹی ٹیوٹ نے اپنے 70 سے زیادہ تحقیق انسٹی ٹیوٹس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جس میں 25000 سے زیادہ کسانوں اور زرعی صنعت کاروں نے حصہ لیا۔ کسان میلوں کے ساتھ ساتھ مختلف انسٹی ٹیوٹس نے کسانوں اور سائنس دانوں کے درمیان بات چیت ، جانوروں کے صحت سے متعلق کیمپ ، نمائشوں اور کسانوں کے ذریعہ مختلف مظاہروں کے یونٹوں کے دوروں کا اہتمام کیا۔

آئی سی اے آر کے زیر اہتمام ’’کسان بھاگیداری -  پراتھمکتا ہماری‘‘ مہم کامیاب رہی جس میں کسانوں، اسٹارٹ اپس ، ایف پی اوز اور دیگر متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JVOY.jpg

 

دیہی ترقی کی وزارت نے پن مینڈھ کی مروبوط ترقی، قدرتی وسائل کے دیر پا استعمال کے تئیں اس کے تعاون ، کسانوں کی آمدنی اور ذریعہ معاش میں اضافہ کے بارے میں ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔اس کے علاوہ ڈی اے وائی -  این آر ایل ایم ایک لیکچر منعقد کیا جس زراعت / مویشی پروری سیکھیوں کے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا گیا۔

 

*************

 

 

ش ح ۔   ع م ۔ م ش

U. No.4821



(Release ID: 1821196) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Manipuri