وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے قومی سطح کے لاجسٹکس سیمینار’لوجیسیم وایو۔2022‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 28 APR 2022 5:55PM by PIB Delhi

لاجسٹک مینجمنٹ کے سلسلے میں  قومی سطح ایک  سیمینار 28 اپریل 2022 کو ایئر فورس آڈیٹوریم، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ چیف آف دی ایئر سٹاف نے سیمینار کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ترقی کا  فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے  کاررروائیوں  کے لئے  لاجسٹکس  صلاحیت  برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ سی اے ایس نے بھارتی فضائیہ کے متعلقین سے اپیل کی کہ وہ  حکومت ہند کی  نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) اور آتم نربھرتا کے  وسیع اہداف  کو حاصل کرنے کے لئے کام  کریں۔

ممتاز مقررین اور اس موضوع کے ماہرین نے قومی  دفاع  میں لاجسٹکس اور این ایل پی   کے بارے میں اپنے نظریات پیش کئے۔ صنعت کے معروف  مشیروں  نے سپلائی چین مینجمنٹ میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتایا۔ بھارتی فضائیہ کے چنندہ  لاجسٹیشین نے ’ بھارتی فضائیہ کی جنگی کارروائیوں اورمستقبل کی ضرورتوں کے لئے لاجسٹکس‘ کے بارے میں اپنےنظریات  پیش کئے۔

بھارتی فضائیہ کے لاجسٹک سے متعلق فلسفے کے بارے میں  ایک دستاویزبعنوان ’لاجسٹکس اصول‘اور بھارتی فضائیہ میں لاجسٹکس کی تاریخ سے متعلق  ایک کتاب بعنوان  ’وقت کی گرد میں قدموں کے نشان‘  کا اجراء  کیا گیا۔  بھارتی فضائیہ  میں ’لاجسٹکس کے اصول‘  میں  لاجسٹک سے متعلق کارروائیوں،  بنیادی کاموں کے زمروں  کے  معاملے میں لاجسٹکس  کے اصولوں اور  کاروباری معاملات  چلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے اور  معاون افواج کے  اشتراک کی ضرورت  کاخاکہ پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1U2X0.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2261Q.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4811

                          



(Release ID: 1821132) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi