وزارات ثقافت

ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے دلی میں تاریخی اننگ تال کا دورہ کیا


انہوں نے اس وراثتی مقام پر صفائی ستھرائی کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی

Posted On: 27 APR 2022 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 اپریل، 2022/ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام میگھوال نے چھوٹی جھیل اننگ تال (مہرولی، نئی دلی) کا دورہ کیا ۔ اننگ تال دلی کے بانی مہاراجا اننگ پال تومر نے 1052 میں تعمیر کرایا تھا۔ ان کے ہمراہ  یادگاری سے متعلق قومی اتھارٹی کے چیئرمین جناب ترون وجے ،  اے ایس آئی کی علاقائی ڈائریکٹر ، محترمہ اروند منجل اور این ایم اے ، اے ایس آئی، ڈی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

جناب میگھوال کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ایک ہزار سال پرانے اننگ تال کی حالت بہت خراب ہے۔ جسے دلی کی شروعات کی یادگار مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اننگ تال کی صفائی ستھرائی کا کام جلد مکمل کرنے اور اسے فوری طور پر ایک قومی یادگار قرار دینے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی ڈی اے سے کہیں گے کہ وہ اننگ تال کی تجدید کرے اور اس کی ماضی کی شان و شوکت بحال کرے۔

اننگ تال کا راجستھان سے گہرا تعلق ہے کیونکہ مہاراجہ اننگ پال کو پرتھوی راج چوہان کے نانا کے طور پر جانا جاتا ہے، جن کا رائے پتھورا قلعہ اے ایس آئی کے فہرست میں شامل ہے۔ آج یہ یادگاریں کچرا کنڈیو میں تدیل ہو چکی ہیں۔ این ایم اے گزشتہ دو سالوں سے کوشش کر رہی ہے کہ قبل از اسلام کی یادگاروں کو ان کی پرانی شان میں بحال کیا جائے، جنہیں غیر ملکی حملہ آوروں نے تباہ کر دیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این ایم اے کے چیئر مین جناب ترون وجے نے کہا کہ پی ایم مودی کا ویژن اور قومی ورثے کے تحفظ کے تئیں ان کی لگن شاندار ہے۔ انہوں نے نے اننگ تال پر تیز قدم اٹھانےکے لیے  جناب میگھوال کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4764

 



(Release ID: 1820830) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi