وزارت دفاع

اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے ’’بی آر یو @63‘‘ کثیر جہتی مہم کو روانہ کیا


اس مہم میں چار چیلنجنگ سرگرمیاں یعنی ماؤنٹیئرنگ ٹریک، ریور ریفٹنگ، سائیکلوتھون اور انڈیورینس رَن شامل ہیں

Posted On: 26 APR 2022 7:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26/ اپریل 2022 ۔ اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے 26 اپریل 2022 کو دہرادون سے ’’بی آر او @63‘‘ کثیر جہتی مہم کو روانہ کیا۔ یہ مہم بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے کرم یوگیوں کے عزم و استقلال کے تئیں ایک خراج عقیدت ہے، جس کا انعقاد اس تنظیم کے 63ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے جزو کے طور پر کیا جارہا ہے، جو 7 مئی 2022 کو آنے والا ہے۔ یہ مہم بی آر او کے ذریعے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ضمن میں منعقد کی جارہی تقریبات کے سلسلے کا ایک جزو بھی ہے۔

اس کثیر جہتی مہم میں چار مخصوص قسم کی سرگرمیاں یعنی تقریباً 50 کلومیٹر کی مسافت کا احاطہ کرنے والے 15000 فٹ پنگارچولا چوٹی کا  ماؤنٹیئرنگ ٹریک، 35 کلومیٹر پر مشتمل دریائے گنگا کے نشیب میں ریور ریفٹنگ، 591 کلومیٹر کی مسافت پر محیط چنڈی گڑھ ہوکر دہرادون سے دہلی تک سائیکلوتھن اور 211 کلومیٹر کی مسافت پر محیط رڑکی سے دہلی تک فٹ بی آر او انڈیورینس رَن  شامل ہیں۔

چھ خواتین شرکاء سمیت مجموعی طور پر 63 بی آر او کرم یوگیز، 12 دنوں پر محیط اس چیلنجنگ ایڈونچر میں حصہ لیں گے، جس کا مقصد شہریوں کے ساتھ تعلق استوار کرنا اور قومی یکجہتی، قوم کی تعمیر اور ماحولیات کے تحفظ کی سمت میں بی آر او کے تعاون کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈس (ڈی جی بی آر)، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری کے ذریعے کی گئی پہل کی ستائش کی اور معیاری کام اور ایڈونچر پر مشتمل سرگرمیوں کے درمیان زبردست توازن برقرار رکھنے کے لئے بی آر او کی تعریف کی۔

 

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4713

 



(Release ID: 1820355) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi