ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ترقی پذیر ممالک کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقدامات کا نفاذ ترقی یافتہ ممالک کے ذریعے کلائمیٹ فائیننس کی خاطرخواہ ڈیلیوری، تکنیک کی منتقلی اور دیگر نفاذ سے متعلق تعاون پر موقوف ہے: جناب بھوپیندر یادو
ماحولیات کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے جمہوریہ مالدیپ کی ماحویات، آب و ہوا کی تبدیلی و ٹیکنالوجی کی وزیر سے ملاقات کی
Posted On:
26 APR 2022 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/ اپریل 2022 ۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج جمہوریہ مالدیپ کی ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی وزیر محترمہ امیناتھ شونا سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرات سے متعلق امور، کلائمیٹ ایکشنز سے متعلق باہمی تعاون اور کوپ 26 کے فالو اَپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
جناب بھوپیندر یادو نے مالدیپ کے ذریعے آب و ہوا کے تعلق سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایڈپٹیشن سے متعلق ٹھوس اقدامات کی اہمیت پرزور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تعاون کرنا چاہئے۔ سبھوں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لئے کلائمیٹ جسٹس کو یقینی بنایا جاسکے۔
جناب یادو نے زور دے کر کہا کہ گلاسگو کلائمیٹ پیکٹ (گلاسگو ماحولیاتی معاہدہ) یا کوپ 26۳کے نفاذ کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ تاہم ترقی پذیر ممالک کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقدامات کا نفاذ ترقی یافتہ ممالک کے ذریعے کلائمیٹ فائیننس کی خاطرخواہ ڈیلیوری، تکنیک کی منتقلی اور دیگر نفاذ سے متعلق تعاون پر موقوف ہے۔
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے اس ضرورت کو بھی اجاگر کیا کہ ترقی یافتہ ممالک کوپ 27 سے پہلے اپنی عہد بستگیوں میں اضافہ کریں، جس میں کلائمیٹ فائیننس اور تکنیکی سپورٹ، ایڈپٹیشن فائیننس پروویزن وغیرہ شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے بھارت اور مالدیپ کے درمیان موجودہ دو فریقی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ نہ صرف ماحولیاتی امور اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نبردآزما ہوا جاسکے، بلکہ وسیع تر اقتصادی انضمام کے لئے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جاسکے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4711
(Release ID: 1820349)
Visitor Counter : 117