وزارت دفاع

قومی سطح کا لاجسٹکس سیمینار


‘لوجیسم وایو – 2022’ دہلی میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 26 APR 2022 5:11PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی طرف سے 28 اپریل 22 کو ایئر فورس آڈیٹوریم، نئی دہلی میں ایک قومی سطح کا لاجسٹک سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔ سیمینار کا افتتاح سی اے ایس کریں گے، جو افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ بھی پیش کریں گے۔ سیمینار کا موضوع ‘فضائی لڑائی آپریشنز کے لیے لاجسٹک امداد فراہمی’ ہے۔

حکومت، صنعت اور تھنک ٹینکس کے ممتاز ماہرین قومی لاجسٹک پالیسی سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور موجودہ متاثر کرنے والی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی، ایم ایل، بلاک چین اور آئی او ٹی کو جذب کریں گے۔ ان پہلوؤں کو جب ملٹری لاجسٹکس کے شعبے میں شامل کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ اپنے آپریشنز کی حمایت میں سپلائی چین مینجمنٹ کے اپنے کاروبار کو چلانے کے طریقے پر تبدیلی کا اثر ڈالےگی۔

سیمینار میں اہم اتحادیوں کے ساتھ بین الاقوامی لاجسٹک امدادی معاہدے میں داخل ہوکر لاجسٹک ڈپلومیسی پر ایک سیشن بھی ہو گا، جو سپلائی چین اور انٹر آپریبلٹی کو بڑا فروغ دے سکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4704)



(Release ID: 1820341) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Tamil