بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر اور ریلوے کے وزیر  نے پاور پلانٹوں کے لیے کوئلے کے نقل و حمل میں اثر انگیزی میں اضافہ لانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیالات کیے

Posted On: 25 APR 2022 6:06PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی میں ایک میٹنگ کا اہتمام  کیا۔ اس میں بجلی کے بڑھتے مطالبے سے نمٹنے کے لیے مختصر مدتی اور طویل مدتی حکمت عملیاں وضع کرنے پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔

اس میٹنگ میں بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار، کوئلہ کے سکریٹری جناب اے کے جین اور بجلی کی وزارت اور ریلوے کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔ ان کے علاوہ کوئلہ اور بجلی کی سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں  اور مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر  جیسی ریاستوں کے نمائندگان بھی اس میٹنگ میں ورچووَل طریقہ سے شامل ہوئے۔

جناب سنگھ نے مرکزی اور ریاستی سطح پر تمام حصہ داروں سے بجلی کی بلا رکاوٹ سپلائی کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے کوئلہ کی سپلائی میں لاجسٹکس سے متعلق رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے وزارت ریلوے کی اسکیم کے تحت اپنے فریٹ ریکس لینے کی اپیل کی۔ اس میٹنگ میں کوئلے کو لادنے اور اتارنے کے عمل میں اثر انگیزی میں اضافہ  کرنے، بجلی کے شعبہ کے لیے ریکس کی تخصیص کی شرح میں اضافہ کرنے اور دیگر لاجسٹکس سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4664



(Release ID: 1820028) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi