شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت اور حکومت ہماچل پردیش نے منڈی میں ناگچل ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


زمین کو چھوڑ کر پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 900 کروڑ روپے ہے

Posted On: 25 APR 2022 6:31PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت اور حکومت ہماچل پردیش نے آج ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے ناگچل میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EFS8.jpg

مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی اس تقریب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جئے رام ٹھاکر کے ساتھ ایئرپورٹس اتھارٹی اف انڈیا، وزارت شہری ہوابازی اور حکومت ہماچل پردیش کے سینئر افسران بشمول جناب راجیو بنسل، سکریٹری، وزارت شہری ہوابازی، جناب سنجیو کمار، چیئرمین، ایئرپورٹس اتھارٹی اف انڈیا، محترمہ روبینہ علی، جوائنٹ سکریٹری، وزارت شہری ہوابازی، جناب رام سبھاگ سنگھ، چیف سکریٹری، حکومت ہماچل پردیش، جناب دیوش کمار، پرنسپل سکریٹری، سیاحت اور شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت ہماچل پردیش، جناب دنیش گلیریا، اے ٹی ڈی او، حکومت ماچل پردیش جناب اے کے پاٹھک، رکن (منصوبہ بندی)، ایئرپورٹس اتھارٹی اف انڈیا، جناب کے ونائک راؤ، رکن (فائنانس)، جناب ایم سریش، رکن (اے این ایس)، ایئرپورٹس اتھارٹی اف انڈیا اور محترمہ وی ودھیا، ای ڈی (جے وی سی/پی پی پی) نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U69P.jpg

ناگچل، منڈی میں نیا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ، شہری ہوابازی کی وزارت کی گرین فیلڈ ہوائی اڈہ پالیسی کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور ریاستی حکومت ہماچل پردیش اور ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے درمیان ایک مشترکہ ملکیت کی کمپنی تشکیل دی گئی ہے۔ ہوائی اڈے کے لیے زمین کی متوقع ضرورت 515 ایکڑ لگ بھگ ہے اور زمین کی قیمت کو چھوڑ کر اس پروجیکٹ پر تقریباً 900 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ ‘‘ہم ہماچل پردیش کے لوگوں کو آخری میل تک فضائی رابطہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نئے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ہماچل پردیش میں موجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، چاہے وہ منڈی میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی ہو یا موجودہ ہوائی اڈوں پر رن ​​وے کی توسیع کے لیے اضافی زمین کا حصول ہو۔ اس کے ساتھ ہم شہری ہوابازی کو خطے کے لیے اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر ترقی دینے کے لیے پرعزم ہیں۔’’

ہماچل پردیش میں 3 ہوائی اڈے یعنی شملہ، کولو اور کانگڑا اور 5 ہیلی پورٹ ہیں یعنی کنگنیدھر، شملہ، رام پور، بدی، اور ایس اے ایس ای (منالی) جو کہ ترقی یافتہ یا تیار ہو رہے ہیں۔ تیار ہونے کے بعد یہ ریاست کی سیاحت کی صنعت کو ایک بار زبردست فروغ دیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4666)



(Release ID: 1820021) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi