بجلی کی وزارت
بجلی تیار کرنے والے نجی اسٹیشنوں(آئی پی پیز) ذریعہ کوئلہ کے استعمال (ریاستوں کو مختص شدہ) کے طریق کار میں ترمیم
گھریلو کوئلہ کے مزید موثر استعمال کے لئے اقدامات
Posted On:
22 APR 2022 8:17PM by PIB Delhi
بجلی کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر، کئے جانے والے مختلف اقدامات کے مطابق،بجلی کی وزارت نے بجلی تیار کرنے والے نجی اسٹیشنوں (آئی پی پیز) کے ذریعہ کوئلہ کے استعمال (ریاستوں کو مختص شدہ) کے طریق کار میں ترمیم کردی ہے۔ بجلی گھروں کے لئے کوئلہ کی سپلائی کی مدت میں ایک سال سے توسیع کرکے اسے تین سال کرکے انہیں وسیع ترتوجہ یعنی ویز یبلٹی دی گئی ہے۔ یہ ترامیم ضمیمہ I-میں منسلک ہیں۔ وزارت نے بولی لگانے کے عمل کی مقررہ مدت میں مزید ترمیم کی ہے جسے 67 دن سے کم کرکے 37 دن کردیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ مقررہ وقت کی تفصیلات ضمیہ II- میں دی گئی ہیں۔ یہ اقدامات گھریلو کوئلہ کے مزید موثر استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔
حکومت نے بجلی گھروں تک زیادہ سے زیادہ مقدار میں کوئلہ پہنچا نے کی غرض سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کی خاطر یہ اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اس سے ریاستیں ، کانوں کے زیادہ قریب بجلی گھروں میں اپنے کوئلہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں گی۔ کیونکہ کوئلہ کی دور دراز کی ریاستوں تک نقل وحمل کے بجائے بجلی ترسیل کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
*************
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.4652
(Release ID: 1819801)
Visitor Counter : 106