شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت نے صفدرجنگ ایئرپورٹ پر ’’یوگ پربھا‘‘ کا انعقاد کیا
شری جیوترادتیہ ایم سندیااور ڈاکٹر وی کے سنگھ نے عظیم یوگاتقریب کی قیادت کی
Posted On:
25 APR 2022 12:37PM by PIB Delhi
شہری ہواباز ی کی وزارت نے آج صفدر جنگ ایئرپورٹ نئی دہلی میں یوگ پربھا نام سے عظیم یوگا تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا افتتاح اور قیادت شہری ہوابازی کے مرکزی وزیرجناب جیوترادتیہ ایم سندیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)نےکی ۔اس عظیم الشان تقریب میں شہری ہوابازی کی وزارت اوراس سے منسلک تنظیموں/ پی ایس یو/ خود مختاراداروں کے 900 سے زیادہ افسران نے شرکت کی۔ مرارجی دیسائی انسٹی ٹیوٹ آف یوگا سےآنے والے یوگاکے ماہرین نے شرکت کرنےوالوں کو بہت سے یوگاآسنو اور پرنایما تکنیکوں کے حوالے سے ہدایات دیں اور انکے فوائد سے آگاہ بھی کیا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی تحریک پر ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2014 میں ایک تاریخی فیصلہ کرتےہوئے 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) قرار دیا ۔ یوگا کو عالمی پیمانے پر قبول کیا جانا ہمارےملک کےلئے باعث فخرہے کیوں کہ یہ ہمارےملک کی ثقافتی اور روحانی وراثت کاایک لازمی جز ہے۔
ا س وقت جبکہ یوگا کے بین الاقوامی دن یعنی 21 جون 2022 میں دومہینےکاوقت ہے، آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے دوران یوگ پربھا پروگرام سے شرکت کرنےوالوںمیں یوگا کی اہمیت کے حوالے سے بیدا پیدا کرنے اور ان میں روزانہ یوگا میں حصہ لینے کا جذبہ پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
*******
ش ح۔س ب، ف ر
UNO- 4648
(Release ID: 1819794)
Visitor Counter : 116