کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی سِرامک مصنوعات اور شیشے کے سامان کی مصنوعات کی برآمدات میں 2013-14کے مقابلے  2021-22 میں 168 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے

Posted On: 24 APR 2022 7:49PM by PIB Delhi

بھارت کی سِرامک مصنوعات اور شیشے کے سامان اور مصنوعات کی برآمدات سال 2021-22 میں 3464 ملین ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ مالی سال 2013-14 کے دوران ، بھارت کی سِرامک اور شیشے کے سامان کی مصنوعات کی برآمدات 1292ڈالرز کے بقدر تھیں۔

کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور کپڑے کی مصنوعات کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک ٹوئیٹ میں اس حصولیابی کو اجاگر کیا ہے۔

سِرامک ٹائیلز اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کی شپمنٹ میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے سِرامک ٹائیلز کی برآمدات میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ آج بھارت کی ٹائیلزکی صنعت عالمی سطح پر اپنی چھاپ قائم کرچکی ہے اور ’میک ان انڈیا‘ موقف کے ساتھ ملک کیلئے زرمبادلہ کمارہی ہے اور آج بھارت دنیا میں ٹائیلز کا دوسرا سب سے بڑا مینو فیکچر رہے۔

بھارت 125 سے زیادہ ملکوں کو یہ مصنوعات برآمد کرتا ہے اور جن ملکوں کو سب سے زیادہ برآمدات کی جاتی ہیں ان میں سعودی عرب،امریکہ، میکسیکو،کویت،متحدہ عرب امارات،عراق،عمان،انڈونیشیا،برطانیہ اور پولینڈ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نئی منڈیوں یعنی روس،اور لاطینی امریکہ کے ملکوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

کامرس کے محکمے کی جانب سے لگاتار کوششوں کی وجہ سے سرامک اور شیشے کے سامان کی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ درج ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سی اے پی ای ایکس آئی ایل کے ذریعہ مختلف پہل قدمیاں بھی کی گئی ہیں۔ ان میں مختلف ملکوں میں بی ٹوبی نمائشوں کا انعقاد ، مصنوعات سے مختص اور مارکٹنگ سے متعلق مہمات کے توسط سے نئی امکانی منڈیوں کی تلاش اور بھارت کے سفارت خانوں کی سرگرمی سے شمولیت جیسے اقدامات شامل ہیں۔

برآمدات میں یہ اضافہ ، محصولات کی اونچی شرحوں ،کنٹینروں کی قلت وغیرہ جیسے متعلقہ ضروری سازوسامان اور خدمات سے متعلق غیر معمولی چیلنجوں کے باوجود درج کیا گیا ہے۔ سرامک کی مصنوعات اور شیشے کے سامان کی برآمدات میں اضافے کی بدولت ، گجرات ، اترپردیش،مہاراشٹر ، کرناٹک اور آندھراپردیش  کے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے برآمد کاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

گذشتہ کئی سالوں کے دوران ، صنعت ، نئی نئی اختراعات اور مصنوعات کو مخصوص شکل اور انداز میں پیش کرکے، خود کو جدید طرز پر ڈھال رہی ہے۔ اس کے علاوہ  صنعت،عالمی طور پر مقابلہ آرائی کا سامنا کرنے کی غرض سے اورایک جدید ترین عالمی معیار کی صنعت کے طور پر ابھرنے کی غرض معیار اور ڈیزائن بھی تیار کررہی ہے۔

نئے ڈیزائن ،ڈیجیٹل طور پر نقش شدہ ٹائیلز اور مختلف النوع رنگوں کے زیادہ بڑے سائز کے ٹائیلز تیار کرنے کے مقصد سے ہماری اختراعات کو بھی بیرون ملک سمندر پار منڈیوں میں پذیرائی اور مقبولیت  ملی ہے۔

 

*************

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4635



(Release ID: 1819718) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Telugu , Hindi