زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
10,000 ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت کلسٹر پر مبنی تجارتی اداروں (سی بی بی او) کی قومی کانفرنس کا انعقاد
کسان کی پیداوار کی تنظیم (ایف پی او) کسانوں کے فائدے کے لیے ایک اجتماعی ادارہ ہے۔ بیج سے مارکیٹ تک کا مقصد کسانوں کو خوشحال بنانا ہے: جناب نریندر سنگھ تومر
10,000 ایف پی اوز اسکیم زراعت کے شعبے میں انقلاب لائے گی: شری تومر
Posted On:
21 APR 2022 5:59PM by PIB Delhi
کلسٹر پر مبنی تجارتی اداروں (سی بی بی او) کا کردار، کسان کی پیداوار کے اداروں (ایف پی اوز) کو مضبوط کرنا ہونا چاہیے تاکہ کسان انہیں تلاش اور حاصل کر سکیں۔ ایف پی او صرف ایک کمپنی نہیں ہے، یہ کسانوں کے فائدے کے لیے ایک اجتماعی تنظیم ہے۔
کلسٹر پر مبنی تجارتی اداروں (سی بی بی او) کی قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنے خطاب میں مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو ایف پی او کا حصہ بننا چاہیے۔
جناب تومر نے کہا کہ اس سے قبل تقریباً 7,000 ایف پی او بنائے گئے تھے لیکن وہ ٹک نہیں پائے اور وزیر اعظم کے ذریعہ 6865 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک نئی ایف پی او اسکیم شروع کی گئی۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک آزادی کا امرت کا تہوار منا رہا ہے، حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ زراعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے بھی کہا کہ کسانوں کو ایف پی او میں شامل ہونے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ مرکزی وزیر زراعت نے کانفرنس میں 10,000 ایف پی او اسکیم کے لوگو کی بھی شروعات کی۔
ہندوستانی زراعت پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کا غلبہ ہے، جن کا اوسط زرعی ہولڈنگ سائز 1.1 ہیکٹر سے کم ہے۔ کل زرعی ہولڈنگ کے 86 فیصد سے زیادہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی پیداوار اور پیداواریت کے بعد کے منظرناموں جیسے پیداواری ٹیکنالوجی تک رسائی، مناسب قیمت پر معیاری آلات، بیج کی پیداوار،زرعی مشینری کی اکائی، ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ،
پروسیسنگ، کریڈٹ، سرمایہ کاری اور سب سے اہم مارکیٹ دونوں کو زبردست چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس طرح، ایسے چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایف پی اوز کی تشکیل کے ذریعے ایسے پروڈیوسرز کو متحرک کرنا بہت ضروری ہے۔ ملک بھر میں ایف پی اوز بنانے اور اسے فروغ دینے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، حکومت نے ایک وقف شدہ مرکزی سیکٹر کی اسکیم "10,000 کسان کی پیداوار کی تنظیموں (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ" تیار کی اور 29.02.2020 کو عزت مآب وزیر اعظم نے اسے نافذ کرنے کے لیے چترکوٹ (یوپی) میں شروع کیا تھا۔
یہ اسکیم پیداوار، پیداواریت،، بازار تک رسائی، تنوع، ویلیو ایڈڈ، پروسیسنگ اور برآمدات کو فروغ دینے اور کسانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے زرعی بنیاد پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر زرعی پیداوار کے کلسٹر اپروچ پر مبنی ہے۔
مالی فوائد اور تکنیکی مدد کے لیے اسکیم کے تحت اہل ہونے کے لیے، کمپنیز ایکٹ، 2013 یا اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت ایف پی او رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، جس میں میدانی علاقوں میں کم از کم 300 کسان اور پہاڑی علاقوں و شمال مشرقی علاقوں میں 100 کسان ہوں۔ اس اسکیم کے تحت، انہیں مستحکم اور مالی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے انتظامی لاگت کے طور پر 3 سال کے لیے فی ایف پی او زیادہ سے زیادہ 18.00 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ایف پی اوز کی مالی بنیاد کو مضبوط کرنے اور انہیں مصدقہ مفت قرضے حاصل کرنے کے لیے، زیادہ سے زیادہ 2000 روپے فی رکن کے برابر حصے کی اقتصادی مدد کا انتظام ہے۔ اس میں 15 لاکھ روپئے ایف پی او اور بالترتیب 2.00 کروڑ روپے کے قابل بینکاری پراجیکٹ قرض گارنٹی کی سہولت ہے۔
اس اسکیم کے تحت سی بی بی او کو ایک پیشہ ور ایجنسی کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے منظم کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کسانوں کو متحرک کرنے، بیس لائن سروے، پیداوار کے کلسٹروں کی شناخت، کلسٹرز کی تشکیل، رجسٹریشن اور صلاحیت سازی سے لے کر کاروباری منصوبہ کی تیاری، ایف پی اوز کو مارکیٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ اس کے نفاذ تک خود کو ویلیو چین کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ انہیں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور ایف پی اوز کے ساتھ بھی بنیادی رابطہ قائم کرنا ہوگا۔
پیش رفت:
- اسکیم کے تحت 5.87 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
- ایف پی اوز کے شراکت دار کے طور پر تقریبا تین لاکھ کسان رجسٹر کئے گئے ہیں
- کسان اراکین کی طرف سے ایکویٹی کا حصہ 36.82 کروڑ روپے ہے۔
- جاری کردہ ایکویٹی سبسڈی سمیت ایف پی او کی کل ایکویٹی بیس 50 کروڑ روپے ہے۔
- 201 خواتین سینٹرک ایف پی اوز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
- قبائلی اضلاع میں 481 ایف پی او رجسٹرڈ ہیں۔
- ایف پی او نے کاروباری لین دین شروع کر دیا ہے:
- ایس ایف اے سی کے 14 ،سی بی بی اوزکے 84 ایف پی اوز نے 928.28 لاکھ روپے کا لین دین کیا ہے۔
- نیفیڈ کے 3 سی بی بی اوزکے 12 ایف پی اوز نے 48.35 لاکھ روپے کا لین دین کیا ہے۔
سی بی بی اوز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے اداکرتے ہیں اور ان کے زمینی سطح پر عمل درآمد کے مسائل کو سمجھنے کیلئے 13 عمل درآمد کی ایجنسیوں کے ذریعہ پینل میں شامل 265 سی بی بی اوکے نمائندوں کو آج کی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا۔ تمام 13 نافذ کرنے والی ایجنسیوں، ایف پی اوز سے نمٹنے والی ریاستی حکومتوں کے سینئر حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ 4,900 سے زیادہ پروڈکٹ کلسٹرز الاٹ کیے گئے ہیں اور 2331 ایف پی او رجسٹر کیے گئے ہیں۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کو ایس ایف اے سی کی مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ نیل کمل درباری، نابارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جی آر چنتلا، زراعت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھی لکش لکھی، اور جوائنٹ سکریٹری (پالیسی اور مارکیٹنگ) ڈاکٹر وجئے لکشمی نادینڈلا نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ع ح)
U-4543
(Release ID: 1818978)
Visitor Counter : 198