اسٹیل کی وزارت
ہر شعبے میں اسٹیل استعمال کرنے والوں کی زبردست تعداد بڑھے گی: شری رام چندر پرساد سنگھ
وزارت اسٹیل نے لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں دھات ملازمین کو تسلیم کرنے کے لیے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز پیش کیے
Posted On:
21 APR 2022 5:53PM by PIB Delhi
ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے نے آزادی کے وقت 10 لاکھ ٹن سے گزشتہ مالی سال میں 120 ملین ٹن تک کا ایک دلچسپ سفر طے کیا ہے۔ یہ بات اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کل شام نئی دہلی میں نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ 2021 سے نوازنے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔

اسٹیل کے وزیر، شری رام چندر پرساد سنگھ نے اپنے خطاب میں وضاحت کی کہ اسٹیل کی متعدد افادیت اور طویل شیلف لائف کی وجہ سے، وہ تمام شعبوں میں اسٹیل کے استعمال میں تیزی دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ استعمال کے نئے شعبے جیسے ڈرون ٹیکنالوجی کی تعیناتی میں اضافہ اسٹیل کمپنیوں کو کافی مواقع فراہم کرے گا۔
اسٹیل کے وزیر نے کہاکہ وہ توقع کرتے ہیں کہ لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں مقامی تحقیق اور ترقی اگلی سطح پر جائے گی اور آنے والے وقت میں اس شعبے کی ترقی کا سب سے اہم مرکز ہوگا۔
اسٹیل کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری تبدیلی کے دور میں ہے۔ تبدیلی کا یہ مرحلہ صرف مضبوط تحقیق اور ترقی کے ذریعے ہی چلایا جا سکتا ہے، جو سبز اسٹیل کی ضرورت کو پورا کرے گا، کاربن کے اخراج کو کم کرے گا اورا سٹیل کی پیداوار میں استعداد کار کو حاصل کرے گا۔
اسٹیل کی وزارت نے اسکریننگ کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی کے دو مرحلے کے طریقہ کار کی مدد سے انتہائی مؤثر اور شفاف طریقے سے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا انتخاب کیا ہے۔ وزارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ایوارڈ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔

مندرجہ ذیل ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو 2021 کا ایوارڈ عزت مآب اسٹیل کے مرکزی وزیر کے ذریعہ پیش کیاگیا۔
نمبر شمار
|
نام
|
ایوارڈ کٹیگری
|
1
|
شری ہیمنت مدھوسودن نیرورکر
|
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
|
2
|
شری بی ایس مورتی
|
نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ
|
3
|
شری گناپرکاسم بالاچندرن
|
آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں آر اینڈ ڈی کے لیے ایوارڈ
|
4
|
شری پرتک سوروپ ڈیش
|
سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس (آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں آر اینڈ ڈی)
|
5
|
شری اشوک کامراج
|
ینگ میٹالرجسٹ (میٹل سائنس) ایوارڈ
|
6
|
محترمہ منال شاہ
|
ینگ میٹالرجسٹ (میٹل سائنس) ایوارڈ
|
یہ ایوارڈز مینوفیکچرنگ، آر اینڈ ڈی ، ڈیزائن، ویسٹ مینجمنٹ، تعلیم، توانائی کے تحفظ کے شعبوں پر مشتمل آئرن اور اسٹیل انڈسٹری کی ویلیو چین میں کام کرنے والے میٹالرجسٹ کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کے لئے ہیں جو اسٹیل شعبے کو آتم نربھر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

اسٹیل کی وزارت کو امید ہے کہ معقول ایوارڈز لوہے اور اسٹیل کی صنعت کے شعبے میں کام کرنے والے دھات کاری کے ماہرین کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کریں گے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ع ر
(U: 4549)
(Release ID: 1818977)
Visitor Counter : 144