وزارت آیوش

28 کمپنیوں نے پہلی گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2022 کے دوسرے دن تک 6000 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا


اس عزم سے 5.56 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے اور 76 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے

Posted On: 21 APR 2022 8:14PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کو 28 کمپنیوں سے 6 ہزار کروڑ روپے  کا لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) موصول ہوا ہے۔ اس سے  5.5 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور 76 لاکھ سے زیادہ زندگیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ یہ معلومات آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے آج گاندھی نگر، گجرات میں گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2022 کے دوسرے دن پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کے ساتھ ہندوستان بھر میں 35 سے زیادہ چھاؤنی والے علاقوں میں آیوش سہولیات شروع کرنے کے لیے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگراموں اور آیوش میں میکانسٹک مطالعات کے لئے  سی ایس آئی آر کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا   کہ ’آیوش سیکٹر میں بہت زیادہ گنجائش ہے۔ اس شعبے میں حکومتی بجٹ چار گنا زیادہ2014 میں  691 کروڑ روپے سے آخری بجٹ میں 3050 کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے۔بازار بھی 2014  میں 22  ہزار کروڑ روپے سے 1.14 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے۔

آیوش شعبے نے 2014 میں 3 بلین یو ایس ڈالر سے آج 18 بلین یو ایس ڈالر سے زیادہ کے اہم نمو کا مشاہدہ کیا ہے۔  مختلف ممالک، جس میں کولمبیا، میکسیکو، کیوبا، جرمنی، جمائیکا، کرغزستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں، نے آیوش وزارت کے ساتھ اپنی شراکت داری میں اضافہ کے لئے اپنے آپ کو عہد بند کیا ہے۔   کوالٹی معیارات اور تمام مصنوعات اور خدمات میں منظوری کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔  امول، ڈابر انڈیا، آیوروید اور اس طرح کی دوسری کمپنیوں نے عہد کیا ہے کہ وہ آیوش شعبے اور ایف ایم سی جی صنعت کے درمیان ہم آہنگی لائیں گی۔

سیشن کے پہلے دن کے دوران جو جوش و خروش دیکھا گیا، دوسرے دن بھی جاری رہا جہاں آیوش کے مختلف اسٹریمز کے ماہرین اور اسٹارٹ اپس نے اس بڑھتے ہوئے شعبے کے بارے میں بیداری پھیلانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھایا۔ ان واقعات میں سامنے آنے والے اہم نکات میں سے ایک آیوش کی بنیادی روح کو برقرار رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس شعبے کو پہچاننے کی ضرورت کے گرد گھومتا ہے۔ اس سربراہی اجلاس نے ہندوستان میں پھیلائے جانے والے طبی عقائد کو فروغ دینے میں آیوش کے لیے موجود مواقع کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی کوشش کی۔ سپلائی چین مینجمنٹ میں ادویاتی پودوں کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

سربراہی اجلاس کے پہلے دو دنوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنے کے بعد، چوٹی کانفرنس کے تیسرے دن اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چوٹی کانفرنس کے تیسرے دن بائیو میڈیکل انجینئرنگ کی اختراعات اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں بات چیت ہوگی جو آیوش کی صنعت کو متاثر کریں گے۔

عالمی آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ حکومت ہند کی طرف سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی کوشش کرنے والا اپنی نوعیت کا  ما بعد کووڈ پہلا اجلاس ہے۔یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کو دوائی کے روایتی طریقوں کے مرکز کے طور پر تیار کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو دنیا کو صحت اور بہتر طرز زندگی کے حصول کی طرف رہنمائی کرے گا۔

ویدیا راجیش کوٹیچا نے گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2022 کے دوسرے دن حاصل کی گئی  سنگ میل کے بارے میں بھی بات کی۔ محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، آیوش،  سنجیو شرما، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور جناب  انوپ کے ٹھکر، ڈائریکٹر، آئی ٹی آر اے جام نگر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

************

 

 

 

ش ح۔ ا ک ۔  ع ر

 (U: 4542)

      



(Release ID: 1818922) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi