سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل کل وارانسی کی بنارس ہندو یونیورسٹی سے ڈاکتر امبیڈکر مہارتی مرکزوں کا آغاز کریں گے
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) نے پورے ملک میں 31 مرکزی یونیورسٹیوں میں مہارت کے ڈاکٹر امبیڈکر مرکزوں کی شروعات کی
Posted On:
21 APR 2022 5:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21 اپریل، 2022/ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر اور ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ڈی اے ایف کے چیئرمین ڈاکٹر وریندر کمار 22.04.2022 کو دوپہر دو بجے وارانسی کی بنارس ہندو یونیورسٹی سے مہارت کی ڈاکٹر امبیڈکر کی مرکزوں کی اسکیم پورے بھارت کے لیے شروع کریں گے۔ اتر پردیش کی گورنر محرمہ آنندی بین پٹیل اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزراء جناب اے نارائن سوامی اور کماری پرتبھا بھومک بھی اس موقعے پر موجود ہوں گی۔
ڈی اے سی ای اسکیم کے آغاز کے بعد منتخبہ یونیورسٹیوں اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے ۔
ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ملک بھر کی 31 مرکزی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر امبیڈکر مہارتی مرکز کا آغاز کر رہی ہے۔ ڈی اے سی ای سول سروسز کے امتحانات کے لیے درج فہرست ذاتوں کے طلبا کو اعلیٰ درجے کی مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ سول سروسز کے امتحانات یونین پبلک سروس کمیشن یو پی ایس سی منعقد کراتا ہے۔
ڈی اے سی ای اسکیم کے تحت کل 100 سیٹوں کی منظوری ہر ایک سینٹر میں کوچنگ کے لیے دی جائے گی۔ کوچنگ کے لیے کل منظور شدہ سیٹوں میں سے 33 فیصد سیٹیں درج فہرست ذاتوں کی اہل خاتون امیدواروں کو ترجیحی طور پر دی جائیں گی۔ اگر اہل خاتون امیدوار کوچنگ کے لیے پوری تعداد میں موجود نہ ہوں تو متعلقہ یونیورسٹی مرد / ٹرانس جینڈر امیدواروں (صرف درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں) کے لیے ان خالی سیٹوں کو مختص کر سکتی ہے۔
اس اسکیم کے تحت کوچنگ کے فوائد کوئی طالب علم صرف ایک مرتبہ حاصل کر سکتا ہے یہ فائدہ اس سے قطع نظر ہوگا کہ وہ کتنی مرتبہ یہ امتحان دینے کا اہل ہے۔ کسی طالب علم کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ یونیورسٹی میں ایک حلف نامہ داخل کرے، جس میں یہ کہا گیا ہو کہ اُس نے حکومت ہند ، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے یا کسی فنڈنگ ایجنسی کی کسی دیگر اسکیم سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔
متعلقہ یونیورسٹی ایک مشترک داخلہ ٹیسٹ کے لیے کھلے اشتہارات اور کسی پبلک نوٹس کے ذریعے اسکیم کا بڑے پیمانے پر اشتہار دے گی۔ طلبا کو ایک داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا جس کا انعقاد یونیورسٹی کراتی ہے۔ طالب علم کا انتخاب اس کی میرٹ کے مطابق کیا جائے گا۔
کوچنگ کلاسز کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی میں ضروری بنیادی ڈھانچہ ہونا چاہیے جیسے الگ الگ کلاس رومز ، لائبریری ، ہائی اسپیڈ وائی فائی کنکٹیویٹی اور دیگر درکار ساز سامان وغیرہ۔
اسکیم کی شرائط کے مطابق ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن مہارت کے ڈاکٹر امبیڈکر مرکز کے قیام پر آنے والے سبھی اخراجات کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی کو 75000 روپے سالانہ سو طلبا کےلیے فراہم کیے جائیں گے۔ 75 لاکھ روپے سالانہ اس اسکیم کو چلانے کے لیے یونیورسٹی کو فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ایک اور اسکیم چلا رہی ہے جس کا نام ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز ہے، کہ یہ اسکیم پورے ملک کی یونیورسٹیوں اور اداروں میں چلائی جا رہی ہے۔ فی الحال ملک بھر میں 24 ڈاکٹر امبیڈکر محکمے ہیں۔ ماضی قریب میں ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز اسکیم میں ریسرچ کے شعبے میں توسیعی کے معنوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جو دراصل مالی امداد میں تبدیلی ہے۔ ڈی اے ایف نے ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز کو دی جانے والی رقم موجودہ 35 لاکھ کو بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دیا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4527
(Release ID: 1818873)
Visitor Counter : 146