اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی  وزیر برائے  اسٹیل نےنجی  اسٹیل سیکٹر کمپنیوں سےاپیل کی کہ وہ  25 سالوں کی لافانی مدت میں ملک میں 500 ملین  ٹن سبز اور صاف اسٹیل کی صلاحیت  کے ہدف کےحصول میں تعاون کریں

Posted On: 20 APR 2022 8:17PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20220420_155046_copy_1999x13470UB2.jpg

مرکزی وزیر  برائے اسٹیل جناب رام چندر پرساد  سنگھ کی زیر صدارت ایک میٹنگ  ہندستانی  اسٹیل صنعت کے فریقوں کے ساتھ  20 اپریل 2022 کونئی دہلی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ  کےدوران  اسٹیل   کمپنیوں نے وزیر موصوف کوتوسیع کے اپنے مستقبل روڈ میپ کےبار ے میں  بتایاتاکہ  قومی اسٹیل  پالیسی 2017 کے ذریعہ  مقرر کردہ پروڈکشن اور صلاحیت  کے اہداف   کو حاصل کیا جاسکے۔  ٹاٹا، اےایم این ایس ، جےایس ڈبلیو، جے ایس پی ایل،  جے ایس ایل کے سینئر حکام اور اسٹیل پیدا کرنے والی ایسوسی ایشنوں  جیسے کہ  انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن (آئی ایس اے) آل    انڈیا  انڈکشن فرنانس  ایسوسی ایشن (ا ےآئی آئی ایف اے)  فرنانس اسٹیل ایسوسی ایشن  آف انڈیا (ایف ایس اے) آلوئیاسٹیل پروڈیوسرس ایسوسی ایشن  آف انڈیا (اے ایس پی اےآئی)   کےمندوبین اوروزارت اسٹیل کےسینئر حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

وزیر موصوف نے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیاکہ ہندوستان 31-2030 تک 300 ملین ٹن کے اپنے نصب صلاحیت کی حصول کی راہ پرگامزن ہے ۔ انہوں نے نجی اسٹیل سیکٹر کمپنیوں سےاپیل کہ وہ 25 سالوں کی لافانی  مدت میں ملک میں 500 ملین  ٹن سبز اور صاف اسٹیل  صلاحیت کےاہداف کےحصول میں شراکت کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20220420_155015QPPY.jpg

تمام وسائل کی دستیابی  پرزور دیا  اور منصوبہ بند طریقےسے فارورڈ بیک ورڈ  انٹی گریشن پرکام کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ اسٹیل کے وزیر نے ذکر کیاکہ  کو اسپشلٹی اسٹیل میں حکومت کے آتم نربھر بھارت کےوژن کے حصول پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور زیادہ  ویلیو  ایڈیڈ  اسٹیل کو پیدا  اور برآمد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ  اس ہدف کو مدنظر رکھیں  کہ 2070

 تک کاربن کے مبرا ہونا  ہے۔ چنانچہ  آنے والے سالوں میں اسٹیل بنانے میں اسکریپ اور  پلاسٹک فضلہ کا استعمال کئی  گنا  بڑھنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے اہم نجی سیکٹر اسٹیل  کمپنیوں اور اسٹیل پیدا کرنے والی ایسوسی ایشنوں سے درخواست کی کہ و ہ وزارت اسٹیل   کی طرف سے شروع کی گئی  اسپیشلٹی  اسٹیل کے لئے پروڈکشن سے مربوط ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20220420_154817_copy_2094x13111RIM.jpg

************

ش ح۔  اک، ج

UNO-4506


(Release ID: 1818644) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi