عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل 18 سے 22 اپریل تک ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لیے درخواست دہندگان کے سب سے کمزور طبقے جیسے بزرگ شہریوں/ پنشن حاصل کرنے والوں کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹریبونل کے تمام 19 بنچوں میں ایک خصوصی مہم چلا رہا ہے

Posted On: 20 APR 2022 7:49PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی مجوزہ پہل ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لیے  ،مرکزی انتظامی ٹربیونل نے 18 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران سینٹرل ایڈ منسٹریٹو ٹریبونل کی چیئر مین محترمہ منجولا داس کی قابل رہنمائی میں اس تقریب کو منایا،جو 22 اپریل 2022 تک ٹریبونل کے تمام 19 بنچوں میں درخواست دہندگان کے سب سے کمزور طبقے بزرگ شہریوں / پنشنز کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم چلا کرمنایا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TGI8.jpg

 

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی یاد میں 20 اپریل 2022 کونئی دہلی میں  سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل (سی اے ٹی) کی  پرنسپل بنچ(مخصوص بنچ)میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس کی صدارت چیئر مین محترمہ منجولا داس نے کی اوراس تقریب میں سینٹرل ایڈ منسٹریٹوپرنسپل بنچ سی اے ٹی ممبران ،مرکزی انتظامی ٹریبونل، پرنسپل بنچ،سی اے ٹی  بار ایسوسی ایشن، اورنئی دہلی کے سی اے ٹی پرنسپل بنچ کے افسران/اسٹاف، نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LWGW.jpg

 

چیئرمین نے اپنے خطاب میں سی اے ٹی کے ممبران، بار کے ممبران اور ٹریبونل کے افسران/اسٹاف کی جانب سے  وبا کے مشکل دور میں تعاون کو سراہا، جس نے پُرآشوب پانی کے ذریعہ جہاز کو روانہ کرنے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بے حد مدد کی تھی۔ اس میں مقدمات کا نمٹایا جانا،مختلف بنچوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پرموشنز(ترقیوں)کے ذریعہ افسروں/ عملے کے کام کے حالات میں بہتری، ان کی شکایات کو دور کرنا وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے ٹربیونل کے کام کاج میں مزید بہتری اور مقدمات کے التوا کو کم کرنے کے لیے تفصیلی خاکہ  کا بھی احاطہ کیا۔

اس موقع پرسی اے ٹی ،بار ایسوسی ایشنز کو انصاف کی فراہمی میں عدالت کے افسران کی حیثیت سے قابل ستائش کردار ادا کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی اور اس کے علاوہ سال2021-22 کے دوران ٹریبونل کے 20 افسران/ عملے کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے معزز چیئرمین کی جانب سے  انہیں باضابطہ انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

*************

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.4508



(Release ID: 1818607) Visitor Counter : 141


Read this release in: Hindi , English