سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے پروجیکٹوں کے کامیاب نفاذ کے لئے تال میل ، تعاون  اور مواصلات کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 20 APR 2022 8:59PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پروجیکٹوں کی کامیابی کے لیے تال میل، تعاون اور مواصلات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AKL5.jpg

 

سول سروسز ڈے کے موقع پر پی ایم گتی شکتی کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی پروجیکٹس مربوط منصوبہ بندی فراہم کرتے ہیں جس سے گوداموں میں کام کرنے میں کمی آئے گی اور کاروبار کرنے میں سہولت پیدا ہوگی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ افسران کو فیصلہ سازی  میں تعصب سے بالاتر ہوکر مثبت رویہ کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افسران  نئی ٹیکنالوجی کو قبول کریں اور اختراعات کو فروغ دیں۔

مزید تفصیلات کے لیے  درج ذیل لنک پر جائیں:

 https://youtu.be/lYKcIjEvn0I

*************

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.4504


(Release ID: 1818599) Visitor Counter : 129


Read this release in: English