وزارت خزانہ
‘8.35فیصد جی ایس 2022’ کی باز ادائیگی
Posted On:
18 APR 2022 7:09PM by PIB Delhi
‘8.35فیصد جی ایس 2022’ کا بقایا بیلنس 13 مئی 2022 کو قابل واپسی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود جمع نہیں ہوگا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے قابل منتقلی آلات قانون 1881 کے تحت ادائیگی کے دن تعطیل کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ گزشتہ کام کے دن کی جائے گی۔
سرکاری تمسکات ضوابط 2007 کے ذیلی ضوابط 24 (2) اور 24 (3) کے مطابق، میچورٹی کی ادائیگی، جوسبسڈیری جنرل لیجر یا کونسٹیٹیونٹ سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجودسرکاری تمسکات کے اندراج شدہ حامل کے لئے آگے بڑھائی جاتی ہے، ایک پے آرڈر کے ذریعے کی جائے گی۔جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے حاملین، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔ تاہم، برقی ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز پبلک ڈیبٹ دفاتر، خزا نوں/ ذیلی خزانوں میں، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خزانے اور شاخیں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں) ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ تمسکات کو ٹینڈر کر سکتے ہیں ۔
ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
********
(ش ح ۔ س ب۔رض )
U NO: 4419
(Release ID: 1817956)
Visitor Counter : 115