وزارت خزانہ
نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجراء) (i)‘ 5.74فیصد جی ایس2026 (ii) جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2034، اور(iii)6.67 فیصد جی ایس 2035،(iv)6.99 فیصد جی ایس 2051،
Posted On:
18 APR 2022 7:10PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے (i) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر شدہ رقم کے لیے” 5.74 فیصد سرکاری تمسکات ، 2026’’ ۔ (ii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ‘‘ جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 2034’’؛ (iii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10,000 کروڑ روپے کی مشتہر شدہ رقم کے لیے ‘‘ 6.67فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2035’’ اور (iv) 9,000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مختلف النوع قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے 6.99فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2051 کی فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی حکومت کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے بالمقابل 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ جمعہ یعنی 22 اپریل 2022 جمعہ کو کی جائے گی۔
تمسکات کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 22 اپریل 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے اور صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 22 اپریل 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ ادائیگی 25 اپریل 2022 (پیر) کو ہوگی۔
یہ تمسکات ، وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے لحاظ سے ،ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر نمبر۔ آر بی آئی /2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے مطابق مرکزی حکومت کے تمسکات میں جب جاری کیا گیا لین دین کے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیا گیا کاروبار کے اہل ہوں گے۔
*********
(ش ح ۔ س ب۔رض )
U NO: 4418
(Release ID: 1817950)
Visitor Counter : 139