بھارت کا مسابقتی کمیشن
ہندوستانی مسابقتی کمیشن نے ملٹی پلس پرائیویٹ اِکویٹی فنڈ III، آیس آر آیف ٹرانس نیشنل ہولڈنگز لمٹیڈ، بال کرشن انڈسٹریز لمٹیڈ، دھرم یُگ انویسٹمنٹ لمٹیڈ، کیو آر جی انویسٹمنٹس اینڈ ہولنڈنگز لمٹیڈ، جناب نِشان کے اگروال اور محترمہ ملیکا سرینواسن کے ذریعے بی ڈی آر فارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمٹیڈ کی جزوی حصے داری کی تحویل کو منظوری دی
Posted On:
18 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi
ہندوستانی مسابقتی کمیشن نے ملٹی پلس پرائیویٹ اِکویٹی فنڈ III، ایس آر آیف ٹرانس نیشنل ہولڈنگز لمٹیڈ(ایس آر ایف ٹرانس نیشنل)،بال کرشن انڈسٹریز لمٹیڈ(بی آئی ایل)، دھرم یُگ انویسٹمنٹ لمٹڈ(ڈی آئی ایل)، کیو آر جی انویسٹمنٹس اینڈ ہولنڈنگز لمٹیڈ(کیو آر جی)، جناب نِشانت کے اگروال اور محترمہ ملیکا سرینواسن (تحویل کنندہ) کے ذریعے بی ڈی آر فارماسیوٹیکلز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمٹیڈ(بی ڈی آر؍ہدف) کی جزوی حصے داری کی تحویل کو منظوری دی۔
ایس آر ایف ٹرانس نیشنل ، بی آئی ایل، ڈی آئی ایل، کیو آر جی، جناب اگروال اور محترمہ سری نواسن کو اجتماعی طور سے ’مالی سرمایہ کار‘کہا گیا ہے۔ ملٹی پلس فنڈ III ،مالی سرمایہ کار اور ہدف کو مشترکہ طور سے ’پارٹیا ں‘ کہا گیا ہے۔ْ
مجوزہ شمولیاتی ہدف میں ملٹی پلس فنڈ III اورسرمایہ کاروں کے ذریعے جزوی حصے داری کے تحویل سے متعلق ہے۔ ہدف کے ایکویٹی شیئرز کی یہ تحویل مسابقتی ایکٹ 2002 کی دفعہ 5(اے)کے تحت آتی ہے۔پارٹیوں کی مختصر تفصیل نیچے دی گئی ہے:
ملٹی پلس فنڈ III: ملٹی پلس فنڈ III سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا میں زمرہ II سطح کا ایک متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے اور اس کا نظم ملٹی پلس الٹرنیٹ اسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے کیا جارہا ہے، جو اپنی پورٹ فولیو کمپنی کے توسط سے براہ راست یا بالواسطہ طورپر ہندوستان میں فلموں کی نمائش، مالیاتی خدمات، بینکنگ وغیرہ شعبوں میں منسلک ہے۔
ایس آر ایف ٹرانس نیشنل: یہ ایک غیر بینکنگ مالی کمپنی (این بی ایف ایس)ہے، جو کہ انڈین ریزرو بینک کے ذریعے رجسٹرڈ ہے۔ یہ دیگر کمپنیوں کی سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کے کاروبار میں جڑی ہوئی ہے۔
بی آئی ایل: یہ آف-ہائی وے ٹائروں کی تیاری و فروخت کے کاروبار میں شامل ہے۔
ڈی آئی ایل:یہ آر بی آئی کے ذریعے رجسٹرڈ ایک غیر بینکنگ مالی کمپنی (این بی ایف سی) ہے۔
کیو آر جی:یہ انڈین ریزرو بینک کے ذریعے رجسٹرڈ ایک غیر بینکنگ مالی کمپنی(این بی ایف سی)ہے اور کئی کمپنیوں میں اس کی سرمایہ کاری ہے۔
جناب نِشانت کے اگروال: یہ ایک آزاد سرمایہ کار ہے۔
محترمہ ملّکا سرینواسن:یہ ایک آزاد سرمایہ کار ہے۔
بی ڈی آر:یہ چار تھریپی کے چار شعبوں یعنی آنکولوجی، کریٹیکل کیئر، گائنوکلوجی اور نیورولوجی میں مہارت رکھنے والی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔ یہ کمپنی درج ذیل کاروبار(I) سرگرام دواؤں کی اشیاء کی تعمیر و فروخت(II) دواؤں کی تعمیر وفروخت اور (III)معاہداتی ترقی اور مینوفیکچرنگ خدمات سے جڑی ہے۔
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4401)
(Release ID: 1817879)
Visitor Counter : 150