امور داخلہ کی وزارت

وزیراعظم  نریندر مودی نے  جھارکھنڈ کے دیو گھر میں روپ وے کے حادثے میں، بچاؤ کارروائی کے بہادر عملے سے بات چیت کی کی


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ، بھی  اس بات چیت میں حصہ لیا۔ انہوں نے  این ڈی آر ایف، بھارتی فضائیہ ، آئی ٹی بی پی ، فوج اور  ضلع انتظامیہ  کے ترجمانوں کو مبارک باد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا

بہادر عملے کی طرف سے  پورے صبر وتحمل کے ساتھ  کی گئی یہ ایک  مختصر وقت میں  ایک بہت ہی  مشکل کارروائی تھی، جسے  کئی ایجنسیوں نے اچھے تال میل  اور نقصان  کے امکانات کو کم سے کم کرتے ہوئے مل کر انجام دیا

وزیر داخلہ  نے  اُن کنبوں کے تئیں گہری  تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس  المناک حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ  خدا انہیں اس نقصان کو برداشت کرنے کی  طاقت عطا فرمائے

2014کے بعد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے طریقہ کار میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، جیسا کہ  2014  سے پہلے   صرف  راحت  پر مرکوز  طریقہ کار  اپنایا جاتا تھا لیکن جناب نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد انسانی زندگیاں بھی بچائی جانے لگیں

جناب امت شاہ نے کہا کہ وسیع 

Posted On: 13 APR 2022 10:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جنا  ب نریندر مودی  نے  جھارکھنڈ کے  دیو گھر میں روپ وے  حادثے میں بچاؤ کارروائی انجام دینے والے بہادر عملے سے بات چیت کی۔  داخلہ امور  اور تعاون کے وزیر  جناب امت شاہ نے بھی  اس بات چیت میں حصہ لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  این ڈی آر ایف، بھارتی فضائیہ ، آئی ٹی بی پی ، فوج اور  ضلع انتظامیہ  کے ترجمانوں کو مبارک باد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جناب  امت شاہ نے کہا  کہ بہادر عملے کی طرف سے  پورے صبر وتحمل کے ساتھ  کی گئی یہ ایک  مختصر وقت میں  ایک بہت ہی  مشکل کارروائی تھی، جسے  کئی ایجنسیوں نے اچھے تال میل  اور نقصان  کے امکانات کو کم سے کم کرتے ہوئے مل کر انجام دیا۔ مرکزی وزیر نے اُن کنبوں کے تئیں گہری  تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس  المناک حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ  خدا انہیں اس نقصان کو برداشت کرنے کی  طاقت عطا فرمائے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  2014کے بعد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے طریقہ کار میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، جیسا کہ  2014  سے پہلے   صرف  راحت  پر مرکوز  طریقہ کار  اپنایا جاتا تھا لیکن جناب نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ، قدرتی آفات سے نمٹنے  کے ایک اضافی  عنصر کے طور پر انسانی زندگیاں بھی بچائی جانے لگیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وسیع  مذاکرات  اور منصوبےکے بعد ایک نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس  نظام کا آغاز  این ڈی آر ایف  سے ہی کیا گیا ہے اور اس کے بعد یہ نظام ایس ڈی آر ایف ، ضلع کلکٹرس اور گاؤوں  کے لئے بھی  استعمال کیا گیا ہے اور یہ نظام  مشکل ترین حالات میں لوگوں کے تال میل کے ساتھ اپنی کارکردگی انجام دیتا ہے۔ اس نظام میں ان لوگوں کے طور طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ہمہ وقت  زندگیاں بچانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ دیو گھر  حادثے میں بچاؤ  کی یہ کارروائی  اس کی ایک مثال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اس۔ ق ر۔

U- 4381     

 



(Release ID: 1817676) Visitor Counter : 99


Read this release in: English