سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے سی آر سی، داونگیرے، کرناٹک کا سنگ بنیاد رکھا
کرناٹک کے تمام معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی) اس جدید ترین سہولیات سے مستفید ہوں گے
حکومت ملک بھر میں پی ڈبلیو ڈی افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 21 دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کی سہولیات قائم کر رہی ہے: جناب اے نارائن سوامی
Posted On:
16 APR 2022 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 16 اپریل سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے 16 اپریل 2022 کو کرناٹک کے داونگیرے کے وڈانی ہلی میں ہنر مندی کے فروغ ، بازآبادکاری اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے جامع علاقائی مرکز (سی آر سی) کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بازآبادکاری میں ماہرانہ خدمات پر روشنی ڈالی جو اس جدید ترین سہولیات کے آغاز سے دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے تمام معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) افراداس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ہندوستان کے 21 دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کی سہولیات قائم کر رہی ہے اور یہ ملک بھر میں پی ڈبلیو ڈی افراد کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت آگے جائیں گی۔
انہوں نے پی ڈبلیو ڈی افراد کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ابتدائی مداخلت کے لیے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جنہیں ان مراکز کے ذریعہ ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے حکومت کرناٹک کی طرف سے 16.23 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے اور یہ عمارت 24.61 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔
کرناٹک کے داونگیرے حلقہ سے رکن پارلیمنٹ، جناب جی ایم سدھیشورا، ممبر، کرناٹک کے مایاکونڈا حلقہ انتخاب سے ممبر قانون ساز اسمبلی کے رکن پروفیسر این لنگنا، حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارت کے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی میں جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما، آئی ایف او ایس، کرناٹک کے داونگیرے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر جناب مہنتیش بلگی آئی اے ایس، جناب بی وی رام کمار، ڈائرکٹر (آف جی)، این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد اور داونگیرے، کرناٹک کے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی)کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر اوما شنکر موہنتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*******
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-4342
(Release ID: 1817403)
Visitor Counter : 128