کوئلے کی وزارت

کوئلہ سکریٹری وزارت کے یوگا اتسو کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں (#67دن باقی)


بین الاقوامی یوگا ڈے، 2022 کا جشن

Posted On: 15 APR 2022 1:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن (آئی ڈی وائی) کے طور پر تسلیم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یوگا کی عالمی سطح پر قبولیت ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگا ہماری ثقافتی اور روحانی میراث کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ہر سال، آئی ڈی وائی صبح کے وقت بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے سے شروع ہوتا ہے، جس کی قیادت خود وزیر اعظم کرتے ہیں، اس کے بعد یوگا سے متعلق دیگر سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی یوم یوگا، 2022 کے لیے صرف #67 دن باقی ہونے کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے آج یہاں شاستری بھون میں یوگا اتسو الٹی گنتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر انل کمار جین، سکریٹری، وزارت کوئلہ نے کیا۔ الٹی گنتی کی تقریب میں وزارت کے سینیئر افسران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ شاستری بھون کے احاطے میں منعقدہ یوگا میں مورار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین – ستیندر کمار سنگھ، یوگا تھراپسٹ، محترمہ نیتو شرما اور محترمہ ہرپریت کور کی رہنمائی میں 100 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D71P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q194.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N95T.jpg

 

دفاتر کے لیے مؤثر Y-Break پروٹوکول کا بھی تفصیل سے مظاہرہ کیا گیا۔ تمام PSUs جو ورچوئل موڈ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے، انھوں نے بھی یوگا کے ماہرین کے ساتھ بہت مفید بات چیت کی اور سب نے محسوس کیا کہ یوگا بہت مفید ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اس کی مشق کرنے کی ضرورت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046IV0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005T1GW.jpg

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4308



(Release ID: 1817092) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil