وزارات ثقافت

کل خواتین سفارتکاروں کے گروپ کی پہلی تعارفی میٹنگ کا انعقاد


اس گروپ کا مقصد سیاسی اور نجی شعبہ میں خواتین کی قیادت اور صنفی مساوات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا ہے

صنفی مساوات نہ صرف ایک بنیادی حق ہے، بلکہ ایک پر امن، خوشحال اور ہمہ گیر دنیا کے لیے ایک لازمی بنیاد بھی ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 13 APR 2022 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 اپریل 2022:

ایک منفرد پہل قدمی کے تحت، خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نئی دہلی میں تمام خواتین سفارتکاروں کے گروپ کی اولین تعارفی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں بھارت میں تمام خواتین سفارتکاروں، مرد سفارتکاروں کی بیویوں اور تمام سفارتخانوں کی انچارج خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں موجود تمام افراد میں خارجی امور اور ثقافت دونوں وزارتوں کی خاتون افسران بھی شامل تھیں۔آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے وزارت ثقافت اور وزارت خارجہ کی مشترکہ پہل قدمی کے طور پر یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

بھائی چارے کے آفاقی موضوع کو حقیقی شکل دینے اور ایک دوسرے کے ساتھ اور ایک دوسرے کے لیے یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کی شدید خواہش سے اس گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے۔ بھارت میں فن لینڈ کی سفارتکار رتوا کوکّو ۔ رونڈے کی جانب سے کل خواتین سفارتکار گروپ تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔

بین الاقوامی سفارتکاری کے شعبہ میں خواتین کی محدود قیادت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کا قیام ازحد اہمیت کا حامل ہے۔وقتاً فوقتاً میٹنگوں اور تبادلہ خیالات کے توسط سے سیاسی اور نجی شعبہ میں خواتین  کی قیادت اور صنفی مساوات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا اس گروپ کا مقصد ہے۔

محترمہ لیکھی نے بھارت میں تمام خواتین سفارتکاروں کے لیے رابطہ کی سہولت اور حمایت کا ماحول بنانے میں وسائل کے طور پر اس نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ لیکھی نے صنفی مساوات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا، جو ان کے مطابق نہ صرف ایک بنیادی حق ہے بلکہ ایک پر امن، خوشحال  اور ہمہ گیر دنیا کے لیے ایک لازمی بنیاد بھی ہے۔ انہوں نے ایک مبنی بر شمولیت اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ہمہ گیر ترقی ہدف 5 یعنی خواتین کی اختیارکاری کے توسط سے صنفی مساوات قائم کرنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بتایا۔ اس پروگرام میں وزارت ثقافت کی جانب سے منعقدہ ثقافتی پروگرام کے توسط سے تمام سفارتکاروں کو بھارتی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع حاصل ہوا۔

کتھک رقاصہ پدم شری  محترمہ شوونا نرائن نے ایک خوبصورت رقص پیش کیا، جس کے بعد پپیہا دیسائی  اور رقاصوں کے گروپ نے ’’بھارتی رقص‘‘ پر ایک پرزنٹیشن پیش کی، جس میں بھارتی رقص کی مختلف اقسام گربا، ڈانڈیا، گِدّا اور متعدد دیگر رقصوں کی گوناگونیت کو پیش کیا گیا۔

محترمہ لیکھی نے حال ہی میں اختتام پذیر نوراتری تقریبات کے پس منظر میں آل خواتین سفارتکارروں کے گروپ  کے قیام کے وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سفارتکاروں کو تیوہار سے متعلق روایات اور طور طریقوں کے بارے میں بھی بتایا۔ اس پروگرام میں تمام سفارتکاروں کے لیے خصوصی نوراتری کھانے پیش کیے گئے تاکہ انہیں بھارت کے پاک ثقافتی ورثےکے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ پورے پروگرام کی منصوبہ بندی آزادی کا امرت  مہوتسو کے تحت وضع کی گئی تھی، جسے بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

*********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4265



(Release ID: 1816626) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi