ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکل انڈیا سے جھارکھنڈ میں صنعت کاری کو فروغ حاصل ہواہے
این آئی ای ایس بی یو ڈی نے جھارکھنڈ کی سینٹرل یونیورسٹی (سی یو جے ) رانچی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں میں صنعت کاری کو مشترکہ طورپر فروغ دیاجاسکے
Posted On:
12 APR 2022 4:40PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارے ، صنعت کاری اورچھوٹے کاروبار کے فروغ سے متعلق قومی ادارے (این آئی ای ایس بی یو ڈی )نے رانچی میں سینٹرل یونیورسٹی آ ف جھارکھنڈ (سی یو جے ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں ۔ اس کا مقصد باہمی اشتراک کے مواقع کی نشاندہی اور بھارت کی تکنیکی اورپیشہ ورانہ تعلیم میں صعت کاری کو فروغ دینا ہے ۔ مفاہمت نامہ ایم اویو کا بنیادی مقصد ، صنعت کاری سے متعلق صلاحیتو ں کی دیرپا ترقی ، صنعت کاری سے متعلق تعلیم اورتربیت کی غرض سے این آئی ای ایس بی یو ڈی اوررانچی کی سینٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ کی قوتوں کو یکجا کرنا ہے ، اس اشتراک کا مقصد ، باہمی طورپر متفقہ ، تال میل پرمبنی اورقدرمیں اضافہ شدہ پروگرام ، پالیسیاں اورنصاب کے سلسلے کے توسط سے کیمپس کے اندر اورباہر صنعت کاری کو فروغ دینے کی خاطر سازگار اورموافق ماحول تیارکرنا ہے ۔
اس ساجھیداری کے تحت ، این آئی ای ایس بی یو ڈی اورسینٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ ، دونوں ، جھارکھنڈ کے صنعت کاری سے متعلق ایکونظام کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ اس مقصد کی حصولیابی ، ٹکنالوجی ، معلومات ، علم ، بندوبست اورمسائل کے لحاظ سے اپنی اپنی متعلقہ ادارہ جاتی مہارت دستیاب کراکرکی جائے گی ۔اس کے علاوہ یہ ادارے صنعت کاری سے متعلق ہنرمندی اورتعلیم کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا انعقاد کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے مل کر کام کرکے ، دی انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکانومک کو آپریشن (آئ ٹی ای سی ) ملکوں کے لئے مشترکہ طورپر تجاویز تیارکریں گے اور تربیت فراہم کرنے والے افراد کی تربیت سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں سمینارس /ورکشاپس /رابطہ کاری سے متعلق پروگرام جیسی مشترکہ تقریبات کا بھی اہتمام کریں گے تاکہ طلباء کو صنعت کاری سے متعلق پیچیدگیاں اورتفصیلات سمجھنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔
اس ساجھیداری کی بدولت اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرایاجاسکے گا اور صنعت کاری میں نئے پروگراموں اور پالیسیوں کا بہتر ڈیزائن تیارکرنے کی غرض سے ادارہ جاتی صلاحیت کے اندراندر درخواست پر، وسائل اور معلومات کے ذخیرہ تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔
اس مفاہمت نامہ پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہاکہ صنعت کار، ملک کی معیشت کے محرک ہوتے ہیں ۔ وہ ترقی میں تحرک پیداکرتے ہیں اورروزگار کے مواقع پیداکرتے ہیں ۔ مستقبل کے ہونہار جدت طرازوں کے مابین صنعت کاری سے متعلق صلاحیتیں اورجذبہ پروان چڑھانا ، بھارت کوجدت طرازی کا ایک مرکز بنانے کی سمت قومی اقدام کا ایک حصہ ہے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ کہ ساجھیداری کی بدولت ابھرتے ہوئے صنعت کاروں کے لئے ایک سازگاراورموافق ایکونظام تخلیق کرنے کو یقینی بنایاجاسکے گا ، جس سے ملک کی تحقیق اورصنعتی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس قسم کی جدت طرازیوں کے ساتھ ، وزارت آتم نربھربھارت کی سمت تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے اوربھارت میں تکنیکی اورپیشہ ورانہ تعلیم میں جدت طرازی ، اختراعات اور صنعتکاری کو پروان چڑھانے کی غرض سے نئی پالیسیاں اورنصابی پروگرام سرگرمی سے مشترکہ طورپر تیارکررہی ہے ۔
اس مفاہمت نامہ پر بھارت میں ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزار ت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال کی موجودگی میں دستخط کئے گئے اور صنعت کاری اورچھوٹے کاروباروں کی ترقی سے متعلق قومی ادارے این آئی ای ایس بی یو ڈی کی ڈائریکٹر ، ڈاکٹرپونم سنہا اورسینٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ (سی یو جے ) رانچی کے توانائی کی انجینئرنگ کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹردیوداس لتا اور وائس چانسلر پروفیسر شیتی بھوشن داس کے درمیان اس کا تبادلہ کیاگیا۔
یہ مفاہمت نامہ پانچ سالہ مدت کے لئے قابل عمل ہوگا۔ دونوں ادارے ، مناسب منصوبہ بندی ، جائزہ اورنفاذ میں معاؤنت کے لئے مفاہمت نامہ کی توقعات کے مطابق جب بھی ضرورت ہوگی مناسب نمائندگان کی تقرری کریں گے ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-4224
(Release ID: 1816273)
Visitor Counter : 116