وزارت دفاع

آرمی چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ خصوصی گاڑیوں کو سروس میں شامل کیا

Posted On: 12 APR 2022 5:47PM by PIB Delhi

جنرل ایم ایم نروانے، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، آرمی کے نائب سربراہ کے ساتھ پونے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

12 اپریل 2022 کو بامبے انجینئر گروپ (BEG) اور مرکز میں منعقدہ ایک تقریب میں، آرمی چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکل میڈیم (QRFV)، انفنٹری پروٹیکٹڈ موبلٹی وہیکل (IPMV)، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کے ذریعہ تیار کردہ الٹرا لانگ رینج آبزرویشن سسٹم اور بھارت فورج کے ذریعہ تیار کردہ مونوکوک ہل ملٹی رول مائن پروٹیکٹیڈ آرمرڈ وہیکل کا پہلا سیٹ شامل کیا۔

سی او اے ایس نے حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ اقدام کو مضبوط بنانے اور گزشتہ دہائیوں سے ہندوستانی فوج کے ساتھ مسلسل جڑے رہنے کے ان کے عزم کے لیے ٹاٹا اور بھارت فورج کی تعریف کی۔ ٹی اے ایس ایل اور بھارت فورج کے ذریعہ ان مقامی طور پر تیار کردہ سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کے تنازعات میں ہندوستانی فوج کی آپریشنل صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر کئی ریٹائرڈ اور خدمت انجام دینے والے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

 

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4201



(Release ID: 1816190) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Marathi , Hindi