محنت اور روزگار کی وزارت
نقل مکانی کی روک تھام کی غرض سے روزگارکے مواقع
Posted On:
07 APR 2022 6:21PM by PIB Delhi
محنت اورروزگارکے وزیر مملکت جناب رامیشورتیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
روزگارکے مواقع پیداکرنا اورساتھ ہی دیہی علاقوں اورچھوٹے قصبوں سمیت ملک میں روزگار کے لئے اہلیت میں اضافہ کرنا ، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ حکومت ، روزگار کے مواقع سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی غرض سے کثیر رخی حکمت عملیاں مرتب کرتی ہے ۔ ایسا مرکز کی سرپرستی والی اسکیموں یعنی مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم ( ایم جی این آرای جی ایس ) ، دین دیال انتیودے یوجنا ، دیہی روزگار سے متعلق قومی مشن (ڈی اے وائی –این آرایل ایم ) ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) ، شیاماپرساد مکھرجی روربن مشن ، نیشنل کریئر سروس (این سی ایس ) وغیرہ کے ذریعہ کیاجارہاہے ۔
اس کے ساتھ ہی حکومت ہند نے ملک میں روزگار کے مواقع پیداکرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ حکومت ہند نے کاروبار میں تیزی لانے کی غرض سے اور کووڈ -19کے مضراثرات میں کمی لانے کی غرض سے آتم نربھربھارت پیکیج کا اعلان کیاہے ۔ اس پیکیج کے تحت ، حکومت 27لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کے بقدر مالی مدد فراہم کررہی ہے ۔ یہ پیکیج ، ملک کو خود کفیل بنانے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے کی غرض سے ، مختلف طویل مدتی اسکیموں /پروگراموں / پالیسیوں پرمشتمل ہے ۔
آتم نربھربھارت روزگاریوجنا (اے بی آروائی ) کا آغاز یکم اکتوبر 2020سے کیاگیاہے ۔ یہ یوجنا آتم نربھربھارت پیکیج 3.0کاایک حصہ ہے ۔ اس کا مقصد کووڈ -19عالمی وباء کے دوران نئے روزگار پیداکرنے اوراس کے ساتھ ہی سماجی سکیورٹی کے فائدوں اورروزگار کے نقصان کی بحالی کی غرض سے آجرین کو مالی ترغیب فراہم کررہاہے ۔ یہ اسکیم جو ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈسے تنظیم ( ای پی ایف او) کے توسط سے نافذ کی جارہی ہے۔اس میں آجرین کے مالی بوجھ میں تخفیف کرنے اورزیادہ مزدوروں کو کام پررکھنے کی غرض سے ان کی حوصلہ افزائی کی بات کہی گئی ہے ۔ مستفیدین کے اندراج کی آخری تاریخ میں 30جون 2021سے توسیع کرکے 31مارچ 2022کردی گئی ہے ۔ 26مارچ 2022تک 1.38لاکھ کاروباری اداروں کے ذریعہ 54.67لاکھ مستفیدین کو 4378.44کروڑروپے کے بقدر فوائد فراہم کئے گئے ہیں ۔
پرائم منسٹراسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی ) اسکیم کا آغاز یکم جون 2020 کو کیاگیاتھا تاکہ کووڈ -19کی وباء کی وجہ سے شہری علاقوں میں گلی گلی گھوم کر اپنا سامان فروخت کرنے والے جن افراد کے کاروبار پرمضراثرپڑا ہے انھیں کام کاج کی پونجی کی شکل میں قرض فراہم کیا جاسکے ۔ اس اسکیم کے تحت 7مار چ 2022تک گلی گلی گھوم کراپنا سامان فروخت کرنے والے 29.85لاکھ افراد کو 3075.85کروڑ روپے کے بقدر فراہم کیاگیا۔
حکومت پردھان منتری مُدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی ) ، خود اپنا روزگار شروع کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر نافذ کی جارہی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت بہت چھوٹے /چھوٹے کاروباری اداروں اورافراد کو بغیرکچھ گروی رکھے دس لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیاجارہاہے ، تاکہ انھیں اپنی کاروباری سرگرمیاں قائم کرنے یاان میں توسیع کرنے کا اہل بنایاجاسکے ۔ اس اسکیم کے تحت 11مارچ ، 2022تک 34.08کروڑروپے کے بقدر قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ پی ایم گتی شکتی ، اقتصادی نمو اورپائیدار ترقی کی خاطرایک کایاپلٹ کردینے والی حکمت عملی ہے ۔ یہ حکمت عملی ، سات انجنوں یعنی سڑکوں ، ریلویز ، ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں ، ماس ٹرانسپورٹ ، آبی گزرگاہوں اورمتعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے ذریعہ اختیارکی جاتی ہے ۔ اس حکمت علی کو صاف ستھری آلودگی سے مبّرا توانائی اورسب کاپریاس کے ذریعہ تقویت حاصل ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں سبھی کےلئے روزگار اورصنعت کاری کے زبردست مواقع پیداہوتے ہیں ۔
حکومت ہند ، وزیراعظم کے روزگار کے مواقع پیداکرنے سے متعلق پروگرام (ایم ایم ای جی پی آئی ) ، میک ان انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا ، ڈجیٹل انڈیا ، اسمارٹ سٹی مشن ، اٹل مشن فار ری جووینیشن اینڈ اربن ٹرانس فارمیشن (احیاء اورشہری کایاپلٹ کےلئے اٹل مشن ) سبھی کے لئے مکانات ، روزگار کے مواقع پیداکرنے کی خاطربنیادی ڈھانچہ کی ترقی اورصنعتی راہداریاں جیسے پروگراموں اوراسکیموں کے بارے میں خاطرخواہ سرمایہ کاری اور سرکاری اخراجات کو شامل کرتے ہوئے مختلف پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
*****
ش ح ۔ ع م ۔ ع آ
U-4178
(Release ID: 1815930)
Visitor Counter : 155