محنت اور روزگار کی وزارت
بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ملازمتوں کی صورتحال
Posted On:
07 APR 2022 6:18PM by PIB Delhi
محنت اور روزگا رکے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی کہ اقتصادی سروے کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تخمینہ شدہ روزگار 18-2017 میں 5.7 کروڑ ، 19-2018 میں 6.12 کروڑ تھا،جو 20-2019 میں مزید بڑھ کر 6.24 کروڑ ہوگیا۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت لیبر بیورو د س یا اس سے زائد ملازم رکھنے والے اداروں کے لئے کل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار کے سروے کے حصے کے طورپر سہ ماہی روزگار کے سروے (کیو ای ایس ) کا انعقاد کرتا ہے ۔اپریل سے جون 2021 کی مدت کے لئے پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق کل 2.37 کروڑ کے مقابلے معیشت کے نومنتخب شعبوں میں روزگار بڑھ کر (تقریباََ ) 3.08 کروڑ ہوگیا ہے جیسا کہ چھٹے اقتصادی شماریات (14-2013) میں بتایا گیا ہے جو بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لئے 29فیصد اور 22 فیصد کی مجموعی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
مذکورہ اعدادوشمار بنیادی ڈھانچے کےشعبے میں روزگار کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔2011 میں تجارت وصنعت کی وزارت کی جانب سے نوٹی فائی کی گئی قومی مینو فیکچرنگ پالیسی خصوصی توجہ کے شعبے کے طورپر ٹیکسٹائل اور ملبوسات ، چمڑہ ، جوتے چپل ، جواہرات اور زیورات اور ڈبہ بند خوراک وغیرہ جیسے روزگار کی حامل صنعتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
یہ پالیسی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں پر خصوصی توجہ فراہم کرتی ہے۔کیونکہ وہ متنوع جغرافیائی حصوں میں خود روزگار اور ملازمتیں دونوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
آتم نربھر بننے کے ہندوستان کے وژن کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور ہندوستان مینوفیکچرنگ صلاحیتوں او ر برآمدات کو بڑھانے کے مقصدسے مالی سال 22-2021 سے شروع ہونے والے 5سال کی مدت کی خاطر منتخبہ اہم شعبوں کے لئے پیداوار پر مبنی مربوط ترغیبی (پی ایل آئی ) اسکیموں کے لئے مرکزی بجٹ 22-2021 میں 1.97 لاکھ کروڑروپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے ۔
گھریلو منیوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اور داخلی تجارت کے فرو غ کے محکمہ نے مختلف صنعتی راہداریوں میں نوڈس تیار کرکے عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے کا قیام ، ملٹی ماڈل کنکٹوٹی ،انفراسٹرکچر سے متعلق قومی ماسٹر پلان کی تشکیل ، شمال مشرقی ریاستو ں کے لئے صنعتی ترقیاتی اسکیموں کی نفاذ صنعتی طورپر پسماندہ اور پہاڑی ریاستوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے کی خاطر جموں وکشمیر کے مرکزی خطے ، شمال مشرقی ریاستوں ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لئے صنعتی ترقیاتی اسکیموں کا نفاذ ، اسٹارٹ اپس کے لئے ،جدت طرازی اورصنعت کاری کے فروغ کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی خاطر فنڈ ز کا فن فنڈ ز کا فن اور سیڈ فنڈ کا قیام صنعتی اراضی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے صنعتی معلوماتی نظام کی ترقی اور کم از کم مقامی اشیا کے فروغ کے لئے سرکاری خرید سے متعلق ضوابط میں ترمیم سمیت مختلف اقدامات کئے ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-4179
(Release ID: 1815918)
Visitor Counter : 160