وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری اور امریکہ کے دفاع کے سکریٹری نے پینٹاگن میں باہمی بات چیت کے دوران دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا


جناب راجناتھ سنگھ نے دفاعی آلات کے مینو فیکچرنگ اور مینٹننس کے لئے  امریکی کمپنیوں کو بھارت  مدعو کیا

Posted On: 11 APR 2022 10:22PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور ایک اعلیٰ سطح وفدکے ساتھ امریکہ کے دفاع کے سکریٹری جناب لائیڈ اوسٹن کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔یہ میٹنگ 11اپریل 2022 کو پینٹاگن میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئر مین اور دیگر سینئر اہلکاروں کے ساتھ منعقد ہوئی۔

دونوں دفاعی وزیروں نے باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔دونوں وزیروں نے بھارت بحرالکاہل خطے اور وسیع تر بھارتی سمندری خطے میں امن ،استحکام اور خوشحالی کے لئے بھارت امریکہ دفاعی شراکت داری کو تسلیم کیا۔

انہوں نے باہمی دفاعی تعاون میں اعلیٰ معیاراور گنجائش کے لئے بڑی دفاعی شراکت داری(ایم ڈی پی) کو مزید بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے فوج سے فوج کے درمیان رابطوں معلومات کے تبادلے، لاجسٹک تعاون کو بڑھانے اور مسلح فورسز کی اہلیت کو بڑھانے کا جائزہ لیاتاکہ مناسب مواصلات کے بندوبست کے تحت قریبی تعاون ہوسکے۔اس ضمن میں خصوصی  طور پراسپیشل آپریشن فورسز کا قریبی تعاون  خاص طور پر رہتا ہے۔

دونوں وزیروں نے دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی تعاون کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ رکشا منتری نے بھارتی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ ترقی اور مشترکہ تیاری کی ضرورت کو اجاگر کیااور امریکی کمپنیوں کو دفاعی آلات کی مینو فیکچرنگ اور مینٹننس  کے لئے بھارت مدعو کیا۔


*************

 

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.4171


(Release ID: 1815878) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi