پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے مقامی اداروں کو 3ایف ایس –فنڈز(پیسہ)، فنکشن (کام)اور فنکشنریز (عہدیداران) منتقل کرنے پر زور دیا


دیہی مقامی اداروں کو از سر نو زندہ کرنا اور انہیں محفوظ رکھنا ہوگا:نائب صدر جمہوریہ

مقامی اداروں کے لئے مقررہ فنڈ میں کوئی تبدیلی ، کمی اور ہچک نہیں ہونی چاہئے :نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پنچایتوں کی مجموعی ترقی کے  ضمن میں ٹھوس کوششیں کرنے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے گرام سبھاؤں میں اشتراکی فیصلہ لینے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے تمام سطحوں پر شفافیت ، جواب دہی اور بہتر حکمرانی کی ضرورت کو اجاگر کیا

نائب صدر جمہوریہ نے ’پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی رُخ دینا‘کے موضوع پر قومی اسٹیک ہولڈرز اجلاس کا افتتاح کیا

Posted On: 11 APR 2022 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍اپریل2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج دیہی مقامی اداروں کو اُن کی مجموعی ترقی اور قومی فروغ و پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی ) کو حاصل کرنے کےلئے طاقتور بنانے کی غرض سے 3 ایف –فنڈز(پیسہ)، فنکشن(کام )اور فنکشنریز(عہدیدران منتقل کرنے پر زور دیا۔

پنچایتی راج وزارت کے ذریعے ’پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی رُخ دینا‘کے موضوع پر منعقد قومی اسٹیک ہولڈرز اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی سرکار اور مختلف ریاستی سرکاروں سے ضلع پریشدوں سے  پنجایتوں کو 3 ایف کی منتقلی کو آسان بنانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مقامی اداروں کو مضبوط اور طاقتور بناکر انہیں از سر نو زندہ اور محفوظ کرنا ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے دیہی مقامی اکائیوں کے لئے فنڈ اختصاص ، جو دسویں مالی کمیشن میں 100 روپے فی شخص فی سال تھا ، اسے بڑھا کر 15ویں مالی کمیشن میں 674روپے  فی شخص فی سال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رقم سیدھے اُن کے کھاتو ں میں جانی چاہئے اور اس میں کوئی تبدیلی ، کمی اور ہچک نہیں ہونی چاہئے۔اسی طرح عوام کے لئے دی جانے والی ہر گرانٹ براہ راست مستفدین تک پہنچنی چاہئے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ ہندوستان کا تقریباً 70 فیصد حصہ دیہی ہندوستان ہے(2011کی مردم شماری کے مطابق 68.84فیصد)،قومی سطح پر پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے گاؤں میں زمینی سطح پر یعنی پنچایت سطح پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ ملک کو غریبی سے آزاد بناناہمارا سب سے بڑا ہدف ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ دیگر یکساں طور سے اہم اہداف میں تمام لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم مہیا کرنا، اہم خدمات جیسے محفوظ پینے کا پانی جیسی اہم خدمات کی سپلائی کو یقینی بنانا اور روزگار کے وافرمواقع پیدا کرنا شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ملک میں دیہی مقامی اداروں کے منتخب 31.65لاکھ نمائندوں میں سے 46فیصد خواتین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ودھان سبھاؤں اور دیگر قانون سازی والی اکائیوں میں مناسب نمائندگی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا  سماج کو بااختیار بنانا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے زمینی سطح پر تمام منصوبوں اور پروگراموں میں عوامی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے پنچایتوں کی وسیع ترقی کو یقینی بنانے اور مختلف اہداف کو حاصل کرنے کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ پنچایتوں کو 17عدد پائیدار ترقیاتی اہداف (اسی ڈی جی)پر توجہ مرکوز کرکے متحدہ دیہی ترقیات میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اِن اہداف کو غربت سے آزاد، صفائی، صحت، بچوں کے مطابق اور سماجی طور سے محفوظ بہتر نظم کا  گاؤں یقینی بنانے کے لئے 9موضوعات کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ میں لوگوں کی براہ راست شراکت داری کو اہل بنانے میں گرام سبھاؤں کے اہل رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ کچھ گرام سبھاؤں کے قانونی ڈھانچے کا ایک سال میں ایک بار جائزہ لیا جانا ضروری ہے اور اسے مکمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

تمام سطحوں پر شفافیت ،  جواب دہی اور بہتر انتظامیہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے پنچایتی راج اداروں میں اسمارٹ اور بہتر حکمرانی کےلئے ای-گرام سوراج جیسے ڈیجیٹل ہل پیش کرنے کے لئے پنچایتی راج وزارت کی ستائش کی۔یہ دیکھتے ہوئے کہ 2.38لاکھ گرام پنچایتوں نے ای-گرام سوراج کو اپنا یا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ڈیجیٹل مشن کو حاصل کرنے کے لئے تمام پنچایتوں کو اس پلیٹ فارم پر لائے جانے پر زور دیا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ پنچایتیں زمینی سطح پر لیڈروں ، منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کی شکل میں ابھری ہے۔ انہوں نے یہ یقین ظاہر کیا کہ ان کی حصولیابیوں کے انضمام سے ہندوستان ’لوکل سے گلوبل‘کے سچے جذبے میں قومی کے ساتھ ساتھ عالمی اہداف کو حاصل کرنے میں اہل ہوگا۔

دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ ، جل شکتی کے وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت ، دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے، پنچایتی راج کے وزیر مملکت  جناب کپل موریشور پاٹل ، پنچایتی راج وزارت میں سیکٹری جناب سنیل کمار  اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4150)


(Release ID: 1815771) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi