ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کو بچانے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی
Posted On:
07 APR 2022 6:19PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ برطانیہ کے گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کے آب وہوا میں تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے فریقین کی کانفرنس(سی او پی 26) کے 26 ویں اجلاس میں، بھارت نے آب وہوا میں تبدیلی سےنمٹنے کے لیے طرز زندگی برائے ماحولیات کا منتر مشترک کیا۔
اقوام متحدہ نے ترقی 17 پائیدار اہداف(ایس ڈی جی) کا ایک فریم ورک تشکیل دیا ہے، جو کہ طویل مدتی پائیداری کی سمت معیشتوں کی بحالی کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہے۔ ایس ڈی جیز صحت اور تعلیم، عدم مساوات، آب وہوا کی تبدیلی، اور ہمارے سمندروں اور جنگلات کے تحفظ جیسے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ ایس ڈی جی کے ہدف 12 کا مقصد پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کو یقینی بنانا ہے جس میں فضلہ کے بندوبست (دونوں میونسپل اورمہلک)، خوراک کے نقصان میں کمی، فضلے کو پھر سے قابل استعمال بنانا اور اس کا دوبارہ استعمال نیز سیاحت جیسی صنعتوں میں پائیداری پر توجہ دی جائے۔ ایس ڈی جی 12 موجودہ طرز زندگی کو زیادہ پائیدار طرز زندگی میں تبدیل کرنے کو کہتا ہے۔
ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی دہائی کی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان نے وسائل کی کارکردگی اور مدور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں فضلے کی روک تھام اور انتظام شامل ہیں۔ توسیع شدہ پروڈیوسر کی ذمہ داری کے نظریات (ای پی آر) اور مدور معیشت کا انحصار تحفیف شدہ از سر نو استعمال / ری سائیکل کے اصولوں پر ہوتا ہے اور یہ چیزیں ہمہ گیر کھپت اور پیداوار کو فروغ دینے میں معاون ہوتی ہے۔ نیتی آیوگ نے مختلف النوع فضلات کے زمروں کے لئے مدور معیشت وضع کرنے کی غرض سے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ٹائر اور ربڑ کے لیے مدور معیشت منصوبہ عمل کے سلسلے میں ماحولیات اور جنگلات اور موسمیاتی قبائلی کی وزارت مجاز وزارت کی حیثیت رکھتی ہے اور اس نے 16 فروری 2023 کوپلاسٹک کچرا / انتظام برائے 2016 کے لئے پلاسٹک پیکیجنگ کے سلسلے میں توسیع شدہ پروڈیوسر ذمے داری (ای پی آر) سے متعلق رہنما خطوط مشتہر کئے ہیں ۔
جنوری 2018 میں، ایم او ای ایف سی سی نے ایک سماجی تحریک کے طور پر گرین گڈ ڈیڈز(جی جی ڈیز) تحریک کا آغاز کیا تھا۔جس کا مقصد ہر سطح پر معاشرے میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی بیداری لانا ہے۔ جی جی ڈیز سادہ، عملی اقدامات ہیں جو ہر فرد روزمرہ کی زندگی میں انجام دے سکتا ہے تاکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنایا جا سکے۔ اس طرح کے اعمال کا ایک تالیف بھی ‘گرین ڈیڈز اینڈ ہیبیٹس فار سسٹین ایبل انوائرمنٹ’ کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔ نیشنل گرین کورپس (این جی سی) کے ‘‘ایکو کلب’’ پروگرام کے تحت اسکول اور کالج کے طلباء میں جی جی ڈی کو فروغ دیا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی مہم، شجرکاری مہم، فضلہ کے بندوبست سے متعلق بیداری ،ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنا، تہواروں کا ماحول دوست طور پر منایا جانا وغیرہ ایکو کلب کے طلباء کی طرف سے کی جانے والی کچھ سرگرمیاں ہیں۔
****************
(ش ح ۔ش ر۔رض )
U NO: 4128
(Release ID: 1815583)
Visitor Counter : 298