وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i)’4.56 فیصد’جی ایس 2023 ‘ ، (ii) نیو جی ایس 2029، (iii)’ 6.54 فیصد جی ایس 2032 ’اور  (iv) ’6.95 فیصد جی ایس 2061’  کے فروخت  کے لیے نیلامی (ایشو/ ری ایشو)

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2022 7:44PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے (i)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مشتہر شدہ رقم 4000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘4.56 فیصد  جی ایس 2023‘، (ii) فائدے پر مبنی نیلامی کے ذریعہ یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مشتہر شدہ رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے نیو جی ایس 2029، (iii)  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مشتہر شدہ رقم 13000 کروڑ(برائے نام) کے لئے ’6.54  فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2032‘ اور (iv)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے کثیر قیمت کا  طریقہ استعمالل کرتے ہوئے  مشتہر شدہ رقم 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے’6.95  فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2061‘  کی فروخت  (ایشو/ ری ایشو ) کا اعلان کیا ہے۔ بھارت سرکار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ متذکرہ بالا تمام تمسکات میں سے ہر ایک کے لئے  2000کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے 13 اپریل 2022  (بدھ) کے دن انجام دی جائے گی ۔

سکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک ، سرکاری تمسکات کی نیلامی سے متعلق غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے مطابق مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی  بولیاں 13 اپریل 2022   کو ریزروبینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کُبیر) سسٹم  پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی  جائیں۔ غیر  مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے دوران اور مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران جمع کی  جائیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان  13 اپریل 2022   (بدھ) کو کیا جائے گا اور نیلامی میں کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 18 اپریل 2022   (پیر ) کو کرنی ہوگی۔

یہ سکیورٹیز  ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018  (جیسا کہ  وقتا فوقتاً ترمیم شدہ ہے) اس کے ذریعہ جاری کردہ ’مرکزی حکومت کی سکیورٹیز   میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشن‘ سے متعلق رہنما خطوط  کے مطابق ’ وین ایشوڈ ‘ ٹریننگ  کے لئے اہل ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 4088


(रिलीज़ आईडी: 1815355) आगंतुक पटल : 136
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी