وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی نے آرٹس کی 62 ویں قومی نمائش اور ایس این اے ایوارڈ یافتہ پرفارمنس فیسٹیول کا افتتاح کیا


آرٹ کے وسیلے سے بھارت کی تحریک آزادی میں حصہ ڈالنے والے غیر معروف فنکاروں کے آرٹ کو یاد رکھیں اور انھیں اجاگر کریں: جناب جی کشن ریڈی

اس نمائش میں موجود نوادرات بھارتی آرٹ کے روشن مستقبل کا ثبوت ہیں: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 09 APR 2022 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 اپریل 2022:

نئی دہلی میں کل اڈیٹوریم میں ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایل کے اے گیلری میں آرٹس کی 62 ویں قومی نمائش اور ایس این اے ایوارڈ یافتہ پرفارمنس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت برائے ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے بھی اس تقریب کو زینت بخشی۔ اس موقع پر جناب جی کشن ریڈی اور محترمہ میناکشی لیکھی نے فیلوز اور ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور 62 واں این ای اے کیٹلاگ جاری کیا اور للت کلا اکیڈمی کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کی۔ اس موقع پر للت کلا اکیڈمی کی چیئرمین محترمہ اوما نندوری اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WUF.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ آرٹ کی اس قومی نمائش کا مقصد تمام منتخب شرکا اور ایوارڈ یافتگان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ نمائش اور مقابلے کے لیے فنکاروں کی طرف سے بہترین مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے دور کی چمک دمک اور للت کلا اکیڈمی کی جانب سے وزارت ثقافت کی حمایت سے پیش کردہ مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020D4Q.jpg

جناب ریڈی نے مزید کہا کہ گزشتہ صدی کے دوران بھارتی آرٹ حقیقت کے خلاف مختلف قسم کے فنی رسپانس کو ظاہر کرتا ہے۔ معاصر فنکاروں کے نوجوان گروپ کے آرٹ کے موجودہ طریقوں اور رجحانات کا مقصد یہ دکھانا بھی ہے کہ وبا کے اس مشکل وقت میں بھی آرٹ کس طرح تیار ہوتا رہا ہے۔ "علم، جمالیاتی حساسیت اور نظریات کی نئی شکلوں نے آرٹ تشکیل دینے کے عمل کو نئی شکل دی ہے۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ نوجوان فنکار نئے وسائل کے تجربات کر رہے ہیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر ردعمل دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CV7K.jpg

جناب ریڈی نے کہا کہ فنکاروں کے عصری طریقے مختلف وسائل اور ان کے منفرد انداز کو بروئے کار لانے سے مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔ جناب ریڈی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آزادی کا امرت مہوتسو کے اس وژن کو یاد کرتے ہوئے للت کلا اکیڈمی نے جن بھاگیداری کے عنوان کے تحت وال اسٹریٹ آرٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں عام لوگوں کی شرکت اس کی تشکیل میں لازمی حصہ ہے۔ جناب جی کشن ریڈی نے فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے فن پاروں کے ذریعے بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈالنے والے فنکاروں کے آرٹ کو یاد کریں اور انھیں اجاگر کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P0J8.jpg

اپنے خطاب کے دوران محترمہ میناکشی لیکھی نے تمام انعام یافتگان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار دنیا کو ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور یہ وہ تخلیقی صلاحیت ہے جو صرف ایک فنکار کے پاس ہوتی ہے۔ اس نمائش میں موجود نوادرات بھارتی فن کے روشن مستقبل کا ثبوت ہیں۔ محترمہ لیکھی نے مزید کہا کہ للت کلا اکیڈمی متنوع بھارتی فنون لطیفہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اکیڈمی نے قومی ایوارڈوں کی تعداد رواں سال سے بڑھا کر 15 سے 20 کر دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059PGX.jpg

اکیڈمی ایوارڈ یافتگان کی نمائش کے لیے پرفارمنگ آرٹس کا فیسٹیول گیارہ دن تک جاری رہے گا جس سے سامعین کو ملک کے طول و عرض سے پرفارمنس کا ایک دلکش سلسلہ دیکھنے کو ملے گا اور موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک اور متعلقہ فنون اور کٹھ پتلی جیسی صنفوں کامظاہرہ ہوگا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4087

 


(Release ID: 1815292) Visitor Counter : 160
Read this release in: English , Hindi