وزارت دفاع

انٹر سروس کبڈی چمپئن شپ

Posted On: 08 APR 2022 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/ اپریل 2022 ۔ سروسیز اینڈ ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر سرپرستی 4 اپریل 2022 سے 7 اپریل 2022 تک پالم میں واقع بیس ریپئر ڈپو میں انٹر سروسیز کبڈی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح 4 اپریل 2022 کو ایئر کموڈور اے چترویدی نے کیا تھا۔

اس چمپئن شپ میں تینوں افواج کی کل چار ٹیموں کے 68 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان میں بری فوج کی دو اور بحریہ و فضائیہ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 7 اپریل 2022 کو فضائیہ اور آرمی ریڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ آرمی ریڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے فاتح کے طور پر ابھری، وہیں فضائیہ کی ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔

اس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 7 اپریل 2022 کو منعقد کی گئی۔ اے ایف اسٹیشن پالم واقع بیس ریپئر ڈپو کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر کموڈور  ایس ایس ریہل اس کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنی اختتامی تقریر میں فاتح ٹیم کو مبارک باد دی اور کھیل کے حقیقی جذبے کے ساتھ کھیلنے کے لئے شرکاء کی ستائش کی۔  انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کئی شرکاء نے پرو- کبڈی لیگ کے پلیٹ فارم پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ انھوں نےمستقبل میں سبھی کھلاڑیوں سے اپنی سخت محنت کے سلسلے کوجاری رکھنے اور  بین الاقوامی مسابقوں کے محاذ پر اپنی فوج اور ملک کا نام سربلند کرنے کی کوشش کرنے کی درخواست کی۔

دوسری طرف ارجن ایوارڈ یافتہ جناب رام میہر سنگھ اور دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ جناب بلوان سنگھ نے اس پروگرام کی رونق بڑھائی، جن کی موجودگی میں اختتام تقریب کو دیکھنے والے جوان ہونہار کبڈی کھلاڑیوں سمیت سبھی شرکاء کی حوصلہ افزائی کا کام کیا۔

Defence-1.jpeg

Defence-.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4057

 



(Release ID: 1815052) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi