محنت اور روزگار کی وزارت

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا

Posted On: 07 APR 2022 6:13PM by PIB Delhi

آتم نربھر  بھارت پیکج  3.0 کے حصہ کے طور پر آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا ( اے بی آر وائی ) کو یکم اکتوبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ کووڈ – 19 وبا کے دوران سماجی تحفظ کے فوائد اور روزگار کے خسارے  کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئے روزگار کی تخلیق کے لئے  آجروں  کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ حکومت ہند 2 سال کی مدت کیلئے قابل ادائیگی تعاون میں   ملازمین کا حصہ ( 12 فیصد اجرت ) اور آجر کا حصہ ( 12 فیصد اجرت ) یا صرف ملازمین کا حصہ ، کے مطابق قرض فراہم کر رہی ہے  جو رجسٹرڈ ادارہ   ملازمین  کے پروڈینٹ فنڈ کی تنظیم ( ای پی ایف او ) کے  ملازمت کی فراہمی کی طاقت پر منحصر ہے۔ اس اسکیم کا مقصد آجرو ں کے مالیاتی بوجھ کو کم کرنا  ہے  اور زہادہ سے زہادہ لوگوں کو ملازمت دینے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے   ۔ استفادہ  کنندگان کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ  30  جون 2021 سے  بڑھا کر 31 مارچ 2022 کر دی گئی تھی ۔

30 مارچ 2022 تک کل 54.75 لاکھ ملازمین اس اسکیم کے تحت مستفید ہوئے ہیں  ۔ اس  میں  4876 لاکھ پہلی بار  ملازمت حاصل  کرنے  والے افراد ہیں اور 5.98 لاکھ ایسے ملازمین ہیں جنہوں نے وبا کے دوران اپنی نوکری کھو دی تھی اور   وہ دوبارہ  ای پی  ایف  ممبران کے طور پر شامل ہوئے ہیں ۔آجروں اور ملازمت  حاصل کرنے والوں کی ریاست وار  تٖفصیلات  ضمیمہ میں دی گئی  ہے۔

ملازمت  میں بہتری کے ساتھ روزگار کی پیداوار  حکومت کی  ترجیح  ہے ۔ حکومت آتم نربھر بھارت مالیاتی    پیکج کے  حصے کے طور پر  27 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ   کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ آتم نربھر بھارت پیکج ملک  کو خود انحصار   بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف  طویل مدتی  اسکیموں / پروگراموں / پالیسیوں پر مشتمل ہے۔

 اس کے علاوہ غیر رسمی شعبے کے ملازموں سمیت روزگار  /صنعت کاری  کے مواقع کو بڑھانے کی خاطر حکومت  مختلف اسکیموں جیسے وزیر اعظم کی خوانچہ فروشوں کے لئے  آتم نربھر ندھی ( پی ایم سوا ندھی) کے ذریعہ قرض فراہم کر ہی ہے تاکہ خوانچہ فروشوں ،  شہری علاقوں کی  گلیوں میں  اپنے سامان کی فروخت کرنے والے افراد  کو اپنے کاروبار  کو شروع کرنے  کے لئے   قرض کی فراہمی کی جا سکے۔ پردھان منتری مدرا یوجنا  ( پی ایم ایم وائی ) جس کےتحت  چھوٹی / بہت چھوٹی سطح پر کاروبار  کرنے والے تاجروں اور انفرادی شخص کو 10 لاکھ روپے تک کا ضمانتی مفت قرض دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری  سرگرمیوں وغیرہ کو  ترتیب دے سکیں یا اس میں اضافہ کر سکے ۔

 ان اقدامات  کے علاوہ  حکومت کے مختلف اہم پروگرام جیسے میک ان  انڈیا ،  اسٹارٹ اپ  انڈیا ،  اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا ، اسمارٹ سٹی مشن ،احیا اور شہری منظر نامے کی تبدیلی کے لئے    اٹل مشن،  تمام افراد کے لئے مکانات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی گلیارے روزگار پیدا  کرنے کے  مواقع پر مرکوز ہیں ۔

ضمیمہ

نمبر شمار

ریاست کے لحاظ سے) (30.03.2022 تک))اے بی آر وائی  استفادہ کنندگان کی تعداد

ریاستوں کی فہرست

استفادہ حاصل کرنے والے اداروں کی تعداد

استفادہ حاصل کرنے والے ملازموں کی تعداد

مجموعی  فائدہ (روپے میں)

1

انڈمان اور نیکوبار جزائر

35

466

6561388

2

آندھرا پردیش

3635

147693

1310603055

3

اروناچل پردیش

13

130

902920

4

آسام

553

16919

126879366

5

بہار

1075

23706

272710047

6

چندی گڑھ

1477

59365

480903570

7

چھتیس گڑھ

2674

75257

679976294

8

دہلی

2886

209458

1510169140

9

گوا

502

19148

150283501

10

گجرات

14453

597491

4530999135

11

ہریانہ

7021

363310

2814227072

12

ہماچل پردیش

1976

77169

618279977

13

جموں اور کشمیر

815

17426

184281272

14

جھارکھنڈ

2021

55724

541775539

15

کرناٹک

9741

436700

3781401947

16

کیرالہ

2399

84821

793533665

17

لداخ

12

168

1390505

18

مدھیہ پردیش

5691

185224

1714751390

19

مہاراشٹر

20490

894574

6780790249

20

منی پور

42

921

8632725

21

میگھالیہ

36

1131

23003260

22

میزورم

15

369

6805254

23

ناگالینڈ

14

220

1341712

24

اڈیشہ

3796

79610

780558045

25

پنجاب

6035

155989

1521095313

26

راجستھان

10444

298166

2398100886

27

سکم

108

3522

38633526

28

تمل ناڈو

15099

737204

5080462727

29

تلنگانہ

4923

259164

1777157012

30

تری پورہ

149

5323

50105519

31

اتر پردیش

11415

389110

3628216166

32

اتراکھنڈ

2223

84651

716626900

33

مغربی بنگال

6946

195180

1539340152

 

میزان

138714

5475309

43870499229

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

(ش ح۔ع ح۔ ر ب  (

U. No. : 4022



(Release ID: 1814761) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Manipuri