قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذوروں کیلئے قانونی امداد

Posted On: 07 APR 2022 6:17PM by PIB Delhi

حکومت نے معذور افراد سمیت عام آدمی کو کفایتی، معیاری اور تیزی سے انصاف دلانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ قانونی خدمات اتھارٹی (ایل ایس اے) ایکٹ 1987 سماج کے کمزور طبقات جن میں ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت آنے والے مستفیدین بھی شامل ہیں،مفت اور  مناسب  قانونی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ معاشی یا دیگر معذوری کی وجہ سے کسی بھی شہری کو انصاف حاصل کرنے کے مواقع سے محروم نہیں رکھا جاسکے اور اس سلسلے میں لوک عدالت منعقد کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قانونی نظام کاعمل یکساں مواقع کی بنیاد پر انصاف کو فروغ دے۔ اس مقصد کے لئے  تعلقہ عدالت کی سطح سے سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں انصاف تک یکساں رسائی کو یقینی بنانے کیلئے قومی لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) نے اینڈرائڈ اور آئی او ایس ورژن پر لیگل سروسز موبائل ایپ بھی شروع کیا ہے تاکہ معذور افراد سمیت عام شہریوں کو قانونی امداد تک آسان رسائی کو ممکن بنایاجاسکے۔

بھارت ایشیا اور بحرالکاہل میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لئے ‘‘میک دی رائٹ ریئل’’ کے لئے انچیون  اسٹریٹجی کا ایک حصہ ہے۔ اس نے 10 اہداف طے کیے ہیں جیسے غریبی میں کمی، کام اور روزگار کے امکانات کو بڑھانا، سیاسی عمل اور فیصلہ سازی میں شراکت داری کو فروغ دینا، رکاوٹ سے پاک ماحول پیداکرنا، سماجی تحفظ کو مضبوط کرنا، جلد کارروائی کو فروغ دینا اور معذور بچوں کی تعلیم، صنفی مساوات اور خواتین کی اختیار دہی  کو یقینی بنانا،  معذوری سمیت آفات کے خطرے میں کمی اور بندوبست کوفروغ دینا، معذوری سے متعلق اعداد وشمار کی معتبریت اور تقابل پذیری  کو بہتر بنانا، یو این سی آر پی ڈی کی تصدیق اور نفاذ کو تیز کرنا اور قومی قوانین کو ہم آہنگ بنانا اور سب ریجنل، علاقائی  اور بین علاقائی تعاون کو فروغ دینا۔

مزید برآں حکومت نے  معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ (آر پی ڈبلیو ڈی (ایکٹ) 2016 بھی  بنایا ہے جس کانفاذ 19 اپریل 2017 سے شروع ہوگیا۔ یہ ایکٹ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتوں میں پی ڈبلیو ڈی کے لئے  ریزرویشن فراہم کرتا ہے ، ان کے لئے قابل رسائی فیچر قائم کرتا ہے، معذوری سےمتعلق مرکزی اور ریاستی مشاورتی بورڈ کے ذریعے فیصلہ سازی کے عمل میں پی ڈبلیو ڈیز  کی شراکت داری ، شمولیاتی  تعلیم وغیرہ فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 12 خاص طور سے انصاف تک رسائی کو یقینی بناتا ہے جو دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ حکومت کوگواہیاں درج کرنے، معذور افراد کے ذریعے اپنی زبان میں دی گئی دلیل یارائے اور رابطے کے ذرائع کا حق فراہم کرتا ہے۔

اپریل 2018 سے جنوری 2022 کے دوران لیگل سروسز اتھارٹی ایکٹ 1987 کے تحت 29050 معذور افراد کو قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رججیو نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ف ا۔ ع ن۔

U-4013


(Release ID: 1814718) Visitor Counter : 152


Read this release in: English