ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی پیکیجنگ

Posted On: 07 APR 2022 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اپریل  ،2022

 

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 16 فروری 2022 کو پلاسٹک پیکجنگ کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری (ای پی آر) سے متعلق رہنما خطوط ‘ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز، 2022’ کو مطلع کیا ہے۔ پلاسٹک کی سخت پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال اور پلاسٹک کی پیکیجنگ میں ری سائیکل شدہ پلاسٹک کے مواد کے استعمال کے اہداف کے قابل نفاذ نسخے سے پلاسٹک کی پیکیجنگ کی تیاری کے لیے تازہ پلاسٹک مواد کے استعمال میں کمی آئے گی۔ پروسیزڈ فوڈ کے لیے پیکیجنگ میں ری سائیکل شدہ پلاسٹک کا استعمال اور سخت پلاسٹک پیکیجنگ فوڈ کانٹیکٹ ایپلی کیشنز کا دوبارہ استعمال فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 (2006 کا 34) کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا کے جاری کردہ معیارات اور ضوابط کے تابع ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:3999


(Release ID: 1814671) Visitor Counter : 170


Read this release in: English