ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
انڈین ٹینٹ ٹرٹل
Posted On:
07 APR 2022 6:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7 اپریل ،2022
انڈین ٹینٹ ٹرٹل کو 1972 کے وائلڈ لائف (تحفظ )کے شیڈیول ایک میں درج کیا گیا ہے اور اس طرح اس سے اعلی ترین تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ دریائے نرمدا میں غیر قانونی کان کنی کی وجہ سےانڈین ٹینٹ ٹرٹل معدوم ہونے کے دہانے پرہے۔
حکومت نے جنگلی حیات اور ان کی رہائش گاہوں کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں انڈین ٹینٹ ٹرٹل کی نسل بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں اٹھائے گئے اہم اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
- ملک میں محفوظ علاقے، یعنی نیشنل پارکس، وائلڈ لائف سینکچوریز، کنزرویشن ریزرو اور کمیونٹی ریزرو بنائے گئے ہیں جن میں جنگلی حیات کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم مسکنوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں خطرے سے دوچار انواع اور ان کے مسکن شامل ہیں۔
- جنگلی حیات کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور رہائش گاہ کی بہتری کے لیے 'جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی' کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
- وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 اس کی دفعات کی خلاف ورزی پر سخت سزا فراہم کرتا ہے۔ یہ قانون جنگلی حیات کے جرم کے ارتکاب کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی سامان، گاڑی یا ہتھیار کو ضبط کرنے کا بھی انتظام کرتا ہے۔
- مقامی کمیونٹیز ماحولیاتی ترقی کی سرگرمیوں کے ذریعے تحفظ کے اقدامات میں شامل ہیں جو جنگلی حیات کے تحفظ میں محکمہ جنگلات کی مدد کرتی ہیں۔
- وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو (ڈبلیو سی سی بی ) ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرتا ہے تاکہ جنگلی جانوروں اور جانوروں کی اشیاء کے غیر قانونی شکار اور غیر قانونی تجارت کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کرے۔
زولوجیکل سروے نے دریائے نرمدا میں امڈین ٹینٹ ٹرٹل پر غیر قانونی کان کنی کے اثرات اور دریا کے ماحولیاتی نظام پر اس کے اثرات پر کوئی سروے نہیں کیا ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح ۔ا م۔
U:3998
(Release ID: 1814670)
Visitor Counter : 195