محنت اور روزگار کی وزارت

پائیدار اقتصادی ترقی کےلئے بنیاد

Posted On: 07 APR 2022 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اپریل  ،2022

 

موجودہ لیبر قوانین کو ابھرتے ہوئے معاشی اور صنعتی منظر نامے کے مطابق بنانے کے لیے، حکومت نے چار لیبر کوڈز، یعنی اجرتوں پر ضابطہ، 2019 نافذ کیا ہے۔ انڈسٹریل ریلیشن کوڈ، 2020؛ سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020 اور پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کے حالات کا ضابطہ، 2020۔ یہ تعریفوں اور اتھارٹیز کی کثرت کو کم کرتا ہے، عمل درآمد میں سہولت فراہم کرتا ہے، لیبر قوانین کے نفاذ میں ٹیکنالوجی کے استعمال، نفاذ میں شفافیت اور جوابدہی لاتا ہے اور اقتصادی ترقی کی ترغیب دینے والے مزید کاروباری اداروں کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ قانونی  طورپر کم از کم اجرت، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لحاظ سے غیر منظم کارکنوں سمیت کارکنوں کو دستیاب تحفظ کو مضبوط کرتا ہے۔ چند اہم دفعات درج ذیل ہیں:

  •     تمام کارکنوں کے لیے کم از کم اجرت  اور اجرت کی بروقت ادائیگی کے لیے ایک قانونی حق دستیاب کرایا گیا ہے جو کہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے معیشت میں مانگ میں اضافہ کرے  گا۔
  •     سالانہ ہیلتھ چیک اپ اور طبی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے مزدور کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور متوقع عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
  •     ادارے  کے ہر ملازم کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کا پہلی بار قانونی بندوبست  کیا گیا ہے ،جس سے ملازمت کے معاہدے کو باقاعدہ بنایا جائے جس سے ملازمت کی حفاظت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  •     کارکنوں کی ہنر مندی کی ترقی کے لیے ری اسکلنگ فنڈ کی فراہمی۔
  •     ون ریٹرن، ون لائسنس اور ون  رجسٹریشن ،جو کاروبار کرنے میں آسانی اور مجموعی اقتصادی پیداواری صلاحیت کا باعث بنتی ہے۔

یہ معلومات  روزگار اور لیبر کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:4001



(Release ID: 1814667) Visitor Counter : 87


Read this release in: English