محنت اور روزگار کی وزارت

ایک پنشن پروگرام کا عطیہ

Posted On: 07 APR 2022 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اپریل  ،2022

پردھان منتری شرم مان دھن (پی ایم ایس وائی ایم)پنشن اسکیم کے فائدوں کو غیر منظم کارکنوں تک پہنچانے کےلئے ،حکومت نے حال ہی میں ایک پنشن  عطیہ کرنے کی پہل کا آغاز کیا  ہے جس کے تحت لوگ/آجر اپنے فوری معاون عملے کے لیے ،جیسے گھریلو ملازمین، ڈرائیور، مددگار، دیکھ بھال کرنے والے، نرسیں، ان کے گھر یا دفتر  میں یا 18-40 سال کی عمر کے کسی دوسرے اہل غیر منظم کارکنان کو پی ایم ایس وائی ایم  پنشن اسکیم کے ذریعے بڑھاپے میں  تحفظ فراہم کرنے کےلئے  اپنے پریمیم حصے  کا عطیہ کرسکتے ہیں۔ عطیہ کنندہ کم از کم ایک سال کا تعاون ادا کر سکتا ہے۔ ایک سال کے لیے عطیہ کی رقم کم از کم 660روپے  اور زیادہ سے زیادہ 2400روپے  تک ہے جس کا انحصار  فائدہ اٹھانے والے کی عمر پرہے۔ لوگ/ملازمین https://maandhan.in/ پر یا قریبی کامن سروس سنٹر پر جا کر عطیہ کر سکتے ہیں۔ 31 مارچ، 2022 تک، تقریباً 100 لوگ/ملازمین اپنے عملے کے لیے ڈونیٹ-اے-پنشن ماڈیول کے ذریعے پریمیم کا عطیہ دینے کے لیے آگے آئے ہیں تاکہ انھیں پی ایم ایس وائی ایم پنشن اسکیم کے فوائد میں توسیع دی جا سکے۔

یہ معلومات  روزگار اور لیبر کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:4002

 



(Release ID: 1814664) Visitor Counter : 144


Read this release in: English