قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پنشن اسکیم کے لیے نوڈل وزارت

Posted On: 07 APR 2022 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اپریل  ،2022

صدرجمہوریہ ہند  نے ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 77 کی شق (3) کے ذریعہ عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، حکومت ہند (کاروبار کی تقسیم) کے قواعد، 1961 کو تشکیل دیا۔ حکومت ہند کا کاروبارمذکورہ 1961 کے قواعد کے مطابق محکمے، وزارتوں ،سیکرٹریٹ اور دفاترمیں ہوتا ہے۔

حکومت ہند (کاروبار کی تقسیم) کے قواعد، 1961 کے لحاظ سے، 'سنٹرل سول سروسز (پینشن) رولز، 1972' موضوع کا انتظام محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے زیر انتظام ہے۔ اس سلسلے میں، پالیسی کی تشکیل اور مرکزی حکومت کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد سے متعلق معاملات کی ہم آہنگی ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو  سے متعلق موضوعات ہیں۔

مزید یہ کہ پنشن اصلاحات سے متعلق موضوع مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس ) کو مختص کیا گیا ہے۔ مالیاتی خدمات کا محکمہ قومی پنشن سسٹم (این پی ایس ) کے حوالے سے پنشن اصلاحات اور پالیسی معاملات کو مربوط کرنے اور متعارف کرانے کے فرائض انجام دیتا ہے۔

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر  جناب کرن ریجیجو  نے ایک تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات دی۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:4003

 



(Release ID: 1814659) Visitor Counter : 123


Read this release in: English