مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
امرُت نے بنیادی شہری بنیادی ڈھانچے کے فروغ پرتوجہ مرکوز کی جس میں گندے پانی اور سوختہ گڑھوں کے بندوبست اور پانی کی تیزی سے نکاسی شامل ہے
ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے 3770 واٹر لوگنگ پوائنٹس کے خاتمے کے لئے 2952 کروڑروپے مالیت کے 799 پروجیکٹ شروع کئے
Posted On:
07 APR 2022 1:34PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اورشہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشک کشور نے آج لوک سبھا میں ا یک تحریری جواب میں بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کی حکومتوںکو فروغ دینے کے لئے احیا نو اور شہری تبدیلی کے لئے اٹل مشن ( امرُت ) 500شہروں اورقصبوںمیں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے نافذ کیا جارہا ہے ، جس میں بنیادی شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ،جس میں گندے پانی اور سوختہ گڑھے کے بندوبست اور پانی کی تیزی سے نکاسی شامل ہے۔ امرت مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوںمیں 3770 نشیبی علاقوں کو ختم کرنے کے لئے 2952 کروڑروپے کی مالیت کے 799 پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ اب تک 1180 کروڑروپے مالیت کے 633 پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباََ 2300 واٹر لوگنگ پوائنٹس یعنی نشیبی علاقو ں سے پانی کو ختم کردیا گیا ہے۔
نشیبی علاقوںمیں پانی کے جمع ہونے کے کئی عوامل ہیں ، جن میں غیر منصوبہ بند شہر کاری شامل ہے۔ واٹر لاگنگ کا بندوبست متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے دائرے میں آتا ہے جبکہ قصبے کی منصوبہ بندی سمیت شہری منصوبہ بندی اربن لوکل باڈی کا ایک کام ہے،جس کا بھارت کے آئین کی بارہویں جد ول میں ذکر کیا گیا ہے۔
واٹر لوگنگ کی وجہ سے اقتصادی نقصان اور اموات سے متعلق اعدادوشمار ایم او ایچ یو اے کی طرف سے برقرار نہیں رکھے گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-3975
(Release ID: 1814415)
Visitor Counter : 152