کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایف ٹی ایز

Posted On: 06 APR 2022 5:28PM by PIB Delhi

اب تک، ہندوستان نے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ گزشتہ پانچ سال کے دوران 13 آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر دستخط کیے ہیں، جن میں 3 معاہدے، یعنی ہندوستان-ماریشس جامع اقتصادی تعاون اور شراکت داری کا معاہدہ (سی ای سی پی اے)، ہندوستان-یو اے ای جامع شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) اور ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے)  پر کئے گئے دستخط شامل ہیں۔ ہندوستان کے دستخط شدہ ایف ٹی اے کی فہرست درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

معاہدے کی فہرست

1

بھارت سری لنکا آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے)

2

جنوبی ایشیائی آزاد تجارتی علاقے سے متعلق معاہدہ (ایس ایف ٹی اے)

(بھارت، پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان)

3

بھارت نیپال تجارتی معاہدہ

4

تجارت، کامرس اور ٹرانزٹ سے متعلق  بھارت بھوٹان معاہدہ

5

بھارت -تھائی لینڈ ایف ٹی اے - ارلی ہارویسٹ اسکیم  (ای ایچ ایس)

6

ہندوستان-سنگاپور جامع اقتصادی تعاون معاہدہ  (سی ای سی اے)

7

بھارت-آسیان سی ای سی اے - اشیا، خدمات اور سرمایہ کاری کی تجارت میں معاہدہ (برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام)

8

ہندوستان-جنوبی کوریا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ  (سی ای پی اے)

9

بھارت-جاپان  سی  ای پی اے

10

بھارت-ملائیشیا سی ای سی اے

11

ہندوستان-ماریشس جامع اقتصادی تعاون اور شراکت داری معاہدہ (سی ای سی پی اے)

12

بھارت- یو اے ای سی ای پی اے (*)

13

ہندوستان –آسٹریلیائی اقتصادی تعاون تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) (*)

 

 

 

 

(*) دستخط شدہ، لیکن ابھی لاگو ہونا باقی ہے۔      

اس کے علاوہ، ہندوستان نے درج ذیل 6 محدود کوریج ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی ایز) پر دستخط کیے ہیں:

 

نمبر شمار

معاہدے کی فہرست

1

ایشیا پیسفک تجارتی معاہدہ  (اے پی ٹی اے)

2

تجارتی ترجیحات کا عالمی نظام  (جی ایس ٹی پی)

3

سارک ترجیحی تجارتی معاہدہ  (ایس اے پی ٹی اے)

4

ہندوستان-افغانستان پی ٹی اے

5

ہندوستان- ایم ای آر سی او ایس یو آر پی ٹی اے

6

ہندوستان- چلی پی ٹی اے

وقتاً فوقتاً اعداد و شمار کے تجزیے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے لحاظ سے کیے گئے ایف ٹی ایز کے اقتصادی اثرات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف ٹی اے شراکت داروں کے ساتھ برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت میں  وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

*************

 

 

ش ح-  ع ح  ۔ م ص

 

U. No.3960



(Release ID: 1814379) Visitor Counter : 428


Read this release in: English