ٹیکسٹائلز کی وزارت

جی ای ایم پورٹل پر کل 149429 بنکر اور ہینڈلوم تنظیمیں شامل ہیں

Posted On: 06 APR 2022 6:25PM by PIB Delhi

ہینڈلوم ویورز/ایجنسیوں کو اپنی مصنوعات آن لائن فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 23 ای کامرس پلیٹ فارمز کو ایک پالیسی فریم ورک کے تحت، وزارت ٹیکسٹائل سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر موجود ہینڈلوم ویورز/ایجنسیوں کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو براہ راست مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں کو فروخت کر سکیں۔ اب تک، جی ای ایم پورٹل پر 149429 بنکر اور ہینڈ لوم تنظیموں کو آن بورڈ کیا گیا ہے، جن میں 6252 ویورز بھی شامل ہیں جو اس مشق کے آغاز کی تاریخ پر پہلے سے موجود تھے۔

اس پہل کے ذریعے پورٹل پر آن بورڈ شامل بنکروں اور ہینڈ لوم تنظیموں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

ریاست کا نام

آن بورڈڈ ویور/ ہینڈلوم ایجنسیوں کی تعداد

 

آندھرا پردیش

32,435

 

اروناچل پردیش

2,183

 

آسام

3,816

 

بہار

1,270

 

چھتیس گڑھ

2,578

 

دہلی

160

 

گجرات

3,422

 

ہریانہ

1,896

 

ہماچل پردیش

393

 

جموں و کشمیر

28

 

جھارکھنڈ

911

 

کرناٹک

8,533

 

کیرالہ

7,007

 

مدھیہ پردیش

5,686

 

مہاراشٹر

893

 

منی پور

3,423

 

میگھالیہ

961

 

میزورم

505

 

ناگالینڈ

1,178

 

اوڈیشہ

4,145

 

پنجاب

240

 

راجستھان

1,187

 

تمل ناڈو

16,495

 

تلنگانہ

22,440

 

تریپورہ

4,088

 

اتر پردیش

6,865

 

اتراکھنڈ

1,593

 

مغربی بنگال

8,846

 

ہینڈلوم بنانے والوں کی مدد کے لیے، 2020 میں # ووکل فارہینڈ میڈ اور 2021 میں #مائی ہینڈلوم مائی پرائڈ کے تحت سوشل میڈیا مہمات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان سوشل میڈیا مہموں میں حصہ لینے اور ان کی حمایت کرنے کے لئے، دیگر کے علاوہ، مرکزی وزراء اور ریاستی وزرائے اعلیٰ سے شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ہینڈلوم کو مقبول بنانے، ہندوستانی عوام کی دلچسپی کو متحرک کرنے اور بُنکروں کے لیے فروخت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے، مارکیٹنگ کے پروگرام، کوئز مقابلے وغیرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ نے درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فرا ہم کیں۔

*****

U.No.3938

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1814307) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Manipuri